Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


میں جگنوؤں کی طرح رات بھر کا چاند ہُوئی
ذرا سی دھُوپ نکل آئی اور ماند ہُوئی


حدودِ رقص سے آگے نکل گئی تھی کبھی
سو مورنی کی طرح عمر بھر کو راند ہوئی


مہِ تمام! ابھی چھت پہ کون آیا تھا
کہ جس کے آگے تری روشنی بھی ماند ہوئی


ٹکے کا چارہ نہ گیّا کو زندگی میں دیا
جو مر گئی ہے تو سونے کے مول ناند ہوئی


نہ پُوچھ ، کیوں اُسے جنگل کی رات اچھی لگی
وہ لڑکی تھی جو کہ کبھی تیرے گھر کا چاند ہوئی
***

Nice Sharing ......
Thanks