اس بحث کا کچھ فیصلہ میں کر نہیں سکتا گو خوب سمجھتا ہوں کہ یہ زہر ہے ، وہ قند کیا فائدہ ، کچھ کہہ کے بنوں اور بھی معتوب پہلے ہی خفا مجھ سے ہیں تہذیب کے فرزند اس راز کو عورت کی بصیرت ہی کرے فاش مجبور ہیں ، معذور ہیں ، مردان خرد مند کیا چیز ہے آرائش و قیمت میں زیادہ آزادیِ نسواں کہ زمرد کا گلو بند!
Bookmarks