Originally Posted by intelligent086 اس کی نظر کو داد دو جس نے یہ حال کر دیا میرا کمال کچھ نہیں اس نے کمال کر دیا ایک نگاہ کا اثر ظرف بہ ظرف مختلف اِس کو نڈھال کر دیا اُس کو نہال کر دیا آگ کی شہ پہ رات بھر نور بہت بنے دیے صبح کی ایک پھونک نے سب کو سفال کر دیا یہ تو ہوا ہتھیلیاں گنبدِ سرخ بن گئیں ہاتھوں کی اوٹ نے مگر رکھا سنبھال کر دیا شمع بھی تھی چراغ بھی دونوں ہوا سے بجھ گئے میں نے جلا لیا مگر دل کا نکال کر ’’دیا‘‘ موت سے ایک پل ادھر پھر سے حیات مل گئی اس نے تعلقات کو پھر سے بحال کر دیا اوک بنا بنا کے ہم دستِ دعا کو تھک گئے جو بھی ہمیں دیا گیا کاسے میں ڈال کر دیا کوئی تو اس کی قدر کر کوئی تو اس کو اجر دے اُس نے عدیمؔ تجھ کو دل کتنوں کو ٹال کر دیا بات سخن میں چل پڑی اُس نے عدیمؔ مان لی میں نے فراق کاٹ کر اس کو وصال کر دیا Lajawab intekhab Share karne ka Shukariya
Originally Posted by Dr Danish Lajawab intekhab Share karne ka Shukariya
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks