Originally Posted by intelligent086 دعا اس سے پہلے کہ یہ دنیا مجھے رسوا کر دے تو مرے جسم مری روح کو اچھا کر دے کس قدر ٹُوٹ رہی ہے مری وحدت مجھ میں اے مرے وحدتوں والے مجھے یکجا کر دے یہ جو حالت ہے مری میں نے بنائی ہے مگر جیسا تو چاہتا ہے اب مجھے ویسا کر دے میرے ہر فیصلے میں تیری رضا شامل ہو جو ترا حکم ہو وہ میرا ارادہ کر دے مجھ کو ہر سمت اندھیرا ہی نظر آتا ہے کور بینی کو مری دیدۂ بینا کر دے مجھ کو وہ علم سکھا جس سے اُجالے پھیلیں مجھ کو وہ اسم پڑھا جو مجھے زندہ کر دے میرے لوگوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال میرے بچوں کو مہ و مہر وستارا کر دے ضائع ہونے سے بچا لے مرے معبود مجھے یہ نہ ہو وقت مجھے کھیل تماشا کر دے میں مسافر ہوں، سو رستے مجھے راس آتے ہیں میری منزل کو مرے واسطے رستہ کر دے میری آواز تری حمد سے لبریز رہے بزمِ کونین میں جاری مرا نغمہ کر دے ٭٭٭ Nice Sharing ..... Thanks
Originally Posted by Dr Danish Nice Sharing ..... Thanks
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks