تمہارا فیصلہ جاناں مجھے بے حد پسند آیا پسند آنا ہی تھا جاناں ہمیں اپنے سے اتنی دور تک جانا ہی تھا جاناں
بجا ہے خانماں سوز آرزوؤں ، تیرہ امّیدوں، سراسر خوں شدہ خوابوں ، نوازش گر سرابوں، ہاں سرابوں کی قَسم یک سر بجا ہے اب ہمارا جان و دل کے جاوداں ، دل جان رشتے کو اور اس کی زخم خوردہ یاد تک تو بے نیازانہ بھُلا دینا ہی اچھا ہے وہ سرمایا ، وہ دل سے بے بہا تر جاں کا سرمایا گنوا دینا ہی اچھا ہے زیانِ جاودانی کے گلہ افروز داغوں کو بجھا دینا ہی اچھا ہے تمہارا فیصلہ جاناں! مجھے بےحد پسند آیا۔ ۔ ۔
Bookmarks