Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


سب ان پہ ہیں تصدق وہ سامنے تو آئیں

اشکوں کی آرزوئیں آنکھوں کی التجائیں

اُس سے بھی شوخ تر ہیں اس شوخ کی ادائیں
کر جائیں کام اپنا لیکن نظر نہ آئیں
اس حسن برق وش کے دل سوختہ وہی ہیں
شعلوں سے بھی جو کھیلیں دامن کو بھی بچائیں
آلودہ خاک ہی میں رہنے دو اس کو ناصح
دامن اگر جھٹک دوں جلوے کہاں سمائیں
بیتابیِ محبت وجہ سکونِ غم ہے
آغوش مضطرب میں خوابیدہ ہیں بلائیں
اشعار بن کے نکلیں جو سینۂ جگر سے
سب حسن یار کی تھیں بیساختہ ادائیں
٭٭٭


Nice Sharing .....
Thanks