Quote Originally Posted by intelligent086 View Post




اب آئے چارہ ساز کہ جب زہر کھِل چُکا
جب سوزنِ ہوا میں پرویا ہو تارِ خوں


اے چشمِ انتظار! ترا زخم سِل چُکا
آنکھوں پہ آج چاند نے افشاں چُنی تو کیا


تارہ سا ایک خواب تو مٹی میں مِل چُکا
آئے ہوائے زرد کہ طوفان برف کا


مٹّی کی گود کر کے ہری ، پھُول کھِل چُکا
بارش نے ریشے ریشے میں رَس بھر دیا ہے اور


خوش ہے کہ یوں حسابِ کرم ہائے گِل چُکا
چھُو کر ہی آئیں منزلِ اُمید ہاتھ سے


کیا راستے سے لَوٹنا ، جب پاؤں چھِل چُکا
اُس وقت بھی خاموش رہی چشم پوش رات
جب آخری رفیق بھی دُشمن سے مِل چُکا
***

Nice Sharing .....
Thanks