
Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
Nice Sharing.....آپ سے مل کے ہم کچھ بدل سے گئے
شعر پڑھنے لگے گنگنانے لگے
پہلے مشہور تھی اپنی سنجیدگی
اب تو جب دیکھئے مسکرانے لگے
ہم کو لوگوں سے ملنے کا کب شوق تھا
محفل آرائی کا کب ہمیں ذوق تھا
آپ کے واسطے ہم نے یہ بھی کیا
ملنے جلنے لگے آنے جانے لگے
ہم نے جب آپ کی دیکھی دلچسپیاں
آگئی چند ہم میں بھی تبدیلیاں
ایک مصور سے بھی ہو گئی دوستی
اور غزلیں بھی سننے سنانے لگے
آپ کے بارے میں پوچھ بیٹھا کوئی
کیا کہیں ہم سے کیا بدحواسی ہوئی
کہنے والی جو تھیں باتیں وہ نہ کہیں
بات جو تھی چھپانی بتانے لگے
عشق بےگھر کرے عشق بے در کرے
عشق کا سچ ہے کوئی ٹھکانہ نہیں
ہم جو کل تک ٹھکانے کے تھے آدمی
آپ سے مل کے کیسے ٹھکانے لگے
Thanks
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)



Reply With Quote
Bookmarks