Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post

جانے کیا ڈھونڈتی رہتی ہیں یہ آنکھیں مجھ میں
راکھ کے ڈھیر میں شعلہ ہے نہ چنگاری ہے۔۔

اب نہ وہ پیار نہ اس پیار کی یادیں باقی
آگ یوں دل میں لگی، کچھ نہ رہا کچھ نہ بچا
جسکی تصویر نگاہوں میں لئے بیٹھی ہو۔۔۔
میں وہ دلدار نہیں، اسکی ہوں خاموش چتا
جانے کیا ڈھونڈتی رہتی ہیں یہ آنکھیں مجھ میں
راکھ کے ڈھیر میں شعلہ ہے نہ چنگاری ہے۔۔
زندگی ہنس کے گذرتی تو بہت اچھا تھا
خیر ہنس کے نہ سہی، رو کے گذر جائے گی
راکھ برباد محبت کی بچا رکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
بار بار اسکو جو چھیڑا تو بکھر جائے گی
جانے کیا ڈھونڈتی رہتی ہیں یہ آنکھیں مجھ میں
راکھ کے ڈھیر میں شعلہ ہے نہ چنگاری ہے۔۔
آرزو جرم، وفا جرم، تمنا ہے گناہ
یہ وہ دنیا ہے جہاں پیار نہیں ہوسکتا
کیسے بازار کا دستور تمہیں سمجھاؤں
بک گیا جو وہ خریدار نہیں ہوسکتا
جانے کیا ڈھونڈتی رہتی ہیں یہ آنکھیں مجھ میں
راکھ کے ڈھیر میں شعلہ ہے نہ چنگاری ہے۔

لاجواب انتخاب
عمدہ کلام
عمدہ ڈیزائیننگ
اور
محمد رفیع صاحب نے اسے بڑی خوب صورتی سے گایا تھا۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ