Originally Posted by PRINCE SHAAN مر مِٹا ہُوں مر مِٹا ہُوں خیال پر اپنے وجد آتا ہے حال پر اپنے ابھی مت دِیجیو جواب، کہ میں جُھوم تو لوُں سوال پر اپنے عُمر بھر اپنی آرزُو کی ہے مر نہ جاؤں وصال پر اپنے اِک عطا ہے مِری ہوس نِگہی ناز کر خدّ و خال پر اپنے اپنا شوق ایک حیلہ ساز، سو اب شک ہے اُس کو جمال پر اپنے جانے اُس دَم، وہ کِس کا مُمکن ہو بحث مت کر مُحال پر اپنے بس یُونہی میرا گال رکھنے دے میری جان آج گال پر اپنے کوئی حالت تو اعتبار میں ہے خوش ہُوا ہُوں ملال پر اپنے خود پہ نادم ہُوں جون، یعنی میں اِن دِنوں، ہُوں کمال پر اپنے عمدہ اور لاجواب انتخاب شیئر کرنے کا شکریہ
Originally Posted by intelligent086 عمدہ اور لاجواب انتخاب شیئر کرنے کا شکریہ
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks