واہ مامن جی۔ ہاتھوں میں خنجر، زبان پر تیر اور سر پر ٹکریں مارنے والے سینگھ سجا کر دل موم کا لیئے پھیرتی ہو۔
یہ کیا بات ہوئی۔ ویسے بات یہ بری بھی نہیں ۔ دل انسان کا اچھا ہونا چاہیئے۔ چاہے دے مار ساڑھے چار پر عمل پیرا ہی کیوں نا ہو۔ آپ جانتی ہیں مجھے صحیح وقت پر غلط محاورے بولنے کی بری عادت ہے۔ تو خواہ ما خواہ یہ محاورہ زہن میں آ رہا ہے۔
مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے
وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
ویسے ایک بات تو بتایئیے یہ محاورہ ہے یا شعر ؟
آپ تصدیق کر دیوینگی تو دل کو شانتی نصیب ہوگی۔
میں جانتی ہوں میرے اس ابتدائی جواب سے سر تو پکڑ بیٹھی ہونگی آپ پر در پردہ اور بھی ہوگا۔ :D
بس یہ ہی اپنی خواہش ہے۔
چلیں اب جواب اس تحریر کا مزید کچھ اور بھی ۔
دعوے میں کرتی نہیں ۔ کیونکہ دعوے کرنا مسلمان کا شیوہ نہیں۔ اور پھر دعوے کر کے انسان نبھا نا پائے تو وہ مسلمان ہی کیا۔ ویسے بھی ایمان پختہ ہے کہ اور اسی ایمان کی پختگی پر میں نے خود اپنے میٹرک کے زمانے میں شعر عرض کیا تھا
تقدیر کے لکھے کو کب کون بدل سکا ہے
ہوتا وہی ہے آخر جو مقدر میں لکھا ہے
مگر سچ کہوں تو دعوہ یہ ہی کرنے کو دل چاہتا ہے کہ مامن جی۔ میں تمام عمر آپ کے ساتھ ہوں۔ چاہے میرے ساتھ کو آپ وبال جان ہی کیوں نا سمجھیں۔اب آپ کی جان کو آ ہی چکی ہوں۔ بھگتیئے۔ کیوں کہ جو جیسا کرتا ہے وہ ویسا بھگتتا ہے۔
کیا کروں لاکھ موڈ کو سیریئس کرنا چاہوں پر من اندر سے ہچکولے لیتا ہے آپ کی ناک میں دم کرنے کو۔ کیونکہ دل تو بچہ ہے جی۔ من کا سچا ہے جی۔
تو بات یہ ہے کہ ۔ دعوہ ، وعدہ کب کا کر چکی ہوتی اگر مسلمان نہیں ہوتی۔ پر چونکہ مسلمان ہوں ۔ تو بہتر نیت پر اکتفا کرنا جانا۔ اور نیت یہ پائی کہ آپ کے ساتھ مخلصی کی ہی نیت پائی ہے۔ بس کیا کروں عزت کرتی ہوں آپ کی۔ اور انشاء اللہ کرتی رہونگی۔ کیونکہ آپ ہیں ہی ایسی۔
اب آپ کی پیشانی پر بل نظر آنے لگے ہیں ۔
جی جی جانتی ہوں تحریر کے لیئیے ابھی تک کچھ لکھا ہی نہیں ہے۔ میں نے۔
بات یہ ہے کہ۔ دل کو چھو لینے والی تحریر ہے۔ تو تعریف کرنا تو بنتا ہے۔ عنوان سے لے کر اختتام تک عمدہ اور ایف کے سے یو ٹی تک کا سفر جو بھی جیسا بھی رہا ہو۔ میں چاہتی ہوں کہ یو ٹی پر آپ کا سفر بہترین رہے۔ تحریر کے الفاظ۔ الفاظ کا داؤ پیچ۔ اور جملوں کی تکرار۔ واہ بھئی واہ۔
باقی اختتام پر مامن جی۔۔ ایک چونٹی ونڈنا تو بنتا ہے۔ اجازت دیں۔ تو ایک چونٹی اچک لوں >:D:D<
I Love you mamin ji. my respectable sister. you mean alot to me.
Bookmarks