PDA

View Full Version : (9) عشق طینت میں فرومایہ نہیں مثل ہوس



intelligent086
09-25-2014, 11:47 PM
(9)


عشق طینت میں فرومایہ نہیں مثل ہوس
پر شہباز سے ممکن نہیں پرواز مگس
یوں بھی دستور گلستاں کو بدل سکتے ہیں
کہ نشیمن ہو عنادل پہ گراں مثل قفس
سفر آمادہ نہیں منتظر بانگ رحیل
ہے کہاں قافلۂ موج کو پروائے جرس!
گرچہ مکتب کا جواں زندہ نظر آتا ہے
مردہ ہے ، مانگ کے لایا ہے فرنگی سے نفس
پرورش دل کی اگر مد نظر ہے تجھ کو
مرد مومن کی نگاہ غلط انداز ہے بس!

Dr Danish
09-04-2015, 09:59 PM
(9)


عشق طینت میں فرومایہ نہیں مثل ہوس
پر شہباز سے ممکن نہیں پرواز مگس
یوں بھی دستور گلستاں کو بدل سکتے ہیں
کہ نشیمن ہو عنادل پہ گراں مثل قفس
سفر آمادہ نہیں منتظر بانگ رحیل
ہے کہاں قافلۂ موج کو پروائے جرس!
گرچہ مکتب کا جواں زندہ نظر آتا ہے
مردہ ہے ، مانگ کے لایا ہے فرنگی سے نفس
پرورش دل کی اگر مد نظر ہے تجھ کو
مرد مومن کی نگاہ غلط انداز ہے بس!

Umda Intekhab
Sharing ka Shukariya

intelligent086
09-05-2015, 03:00 AM
Umda Intekhab
Sharing ka Shukariya


پسند اور خوب صورت رائے کا بہت بہت شکریہ