Dr Maqsood Hasni
01-11-2015, 02:54 PM
ہر کرن بن گئی دشمن جس رخ بھی بیٹھے
حسرت وصال لے اٹھے سایہءدیوار سے ہم
اب کہ بیچ دی ہے خود داری بھی ہم نے
سو بار چڑھا دو ڈرتے نہیں دار سے ہم
یہ آئین وفاداری نہیں اے ستم گر
جب نکلے رو کر نکلے کوچہءیار سے ہم
تیرے حسن پہ کون مرتا ہے اے ناداں
متاثر ہوئے ہیں فقط تیرے کردار سے ہم
دیوانے کو گل سے کیا لگاؤ ذرا سوچو تو
اے شباب مصر پیار کرتے ہیں خار سے ہم
بلبل کو ہو گی محبت گل سے ہمیں اس سے کیا
پیار کرتے ہیں بورے گل زار سے ہم
مولاں کو ہو گی جنت سے محبت زاہد
بار بار گزریں گے دشت پرخار سے ہم
حیرانی ہوتی ہے عالم رنگ و بو دیکھ کر
پہنچ جائیں گے کیا' اسی رفتار سے ہم
5-3-1970
حسرت وصال لے اٹھے سایہءدیوار سے ہم
اب کہ بیچ دی ہے خود داری بھی ہم نے
سو بار چڑھا دو ڈرتے نہیں دار سے ہم
یہ آئین وفاداری نہیں اے ستم گر
جب نکلے رو کر نکلے کوچہءیار سے ہم
تیرے حسن پہ کون مرتا ہے اے ناداں
متاثر ہوئے ہیں فقط تیرے کردار سے ہم
دیوانے کو گل سے کیا لگاؤ ذرا سوچو تو
اے شباب مصر پیار کرتے ہیں خار سے ہم
بلبل کو ہو گی محبت گل سے ہمیں اس سے کیا
پیار کرتے ہیں بورے گل زار سے ہم
مولاں کو ہو گی جنت سے محبت زاہد
بار بار گزریں گے دشت پرخار سے ہم
حیرانی ہوتی ہے عالم رنگ و بو دیکھ کر
پہنچ جائیں گے کیا' اسی رفتار سے ہم
5-3-1970