اسلام و علیکم
امیدِ واثق ہے کہ آپ سب بخیرو عافیت ہونگے
اس بار ہم منائیں گے ہفتہ ءِ خبر نویسی,رائے دہی اور افواہ گری
گھبرائیے مت۔۔۔۔۔۔۔میری مراد اردو تہذیب نیوز،ویوز اورمسک کے سیکشن سے ہے
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ نئے عیسوی سال کی آمد آمد ہے
تو آپ سب کو کرنا صرف اتنا ہی ہے کہ کسی بھی شخص یا شخیت کے حوالے سے ایک خبر بنانی ہے جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہو اور افواہ ہو
وہ شخص یا شخصیت اردو تہذیت سے بھی ہو سکتی ہے،پاکستان سے بھی یا دنیا بھر میں سے کہیں سے بھی۔
بس شرط اتنی ہے کہ خبر کا پیرایہ مزاحیہ ہو۔
رومن اور اردو دونوں رسم الخط میں لکھنے کی اجازت ہے۔
خبر ایک الگ تھریڈ میں اردو تہذیب نیوز،ویوز اورمسک کے سیکشن میں پوسٹ کرکے اسکا لنک یہاں اس تھریڈ میں پوسٹ کریں۔
دھیان رہے خبر بہت طویل نہ ہو
مقابلے میں شرکت کا آخری وقت اور تاریخ ٢جنوری ٢٠١٦ رات بارہ جبے تک ہے۔
آپ سب کی شرکت کا انتظار رہے گا
Bookmarks