کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میں،
تم کہہ دینا کوئی خاص نہیں____!!
اک دوست ہے کچا پکا سا،
اک جھوٹ ہے آدھا سچا سا،
... اک خواب ہے ادهوار پورا سا،
اک پھول ہے روکھا سوکھا سا،
اک سپنا ہے بن سوچا سا،
اک اپنا ہے اندھا سا ،
اک رشتہ ہے انجانا سا،
حقیقت میں افسانہ سا
کچھ پاگل سا دیوانہ سا،
بس اک بہانہ اچھا سا،
جیون کا ایسا ساتھی ہے،
جو دور ہو کر پاس نہیں،
کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میں،
تم کہہ دینا کہ کوئی خاص نہیں
Bookmarks