google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: خوبصورت ہاتھ اور

    1. #1
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      new خوبصورت ہاتھ اور


      خوبصورت ہاتھ اور پاؤں آپ کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔ چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہاتھ اور پاؤں کی خوبصورتی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

      خوبصورت ہاتھ اور پاؤں آپ کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہاتھ اور پاؤں کی خوبصورتی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ہاتھوں کی جلد حساس ہوتی ہے جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو ایسے میں ہاتھوں اور ناخنوں کومعمول سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔موسم سردی کاہویاگرمی کادوسروں کی نظر آپ کے ہاتھوں اور ناخنوں پر ضرور پڑتی ہے۔
      خواتین خوبصورت نظرآنے کیلئے اپنے چہرے کا خاص خیال رکھتی ہیں اور طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتی ہیں تاکہ ان کاچہرہ تروتازہ اور شاداب نظر آئے لیکن دیکھا جائے تو چہرہ ہی آپ کی شخصیت کو نمایاں نہیں کرتا بلکہ ہاتھ اور پاؤں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
      ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہاتھوں کودھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈکریم یا موئسچرائزراستعمال کریں۔ ہفتے میں دوبارہ ہاتھوں پر لیمن کارس ملیں۔دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھ دھوئیں اور ہینڈلوشن لگائیں اس سے ہاتھوں کی جلد صاف اور ملائم ہوجاتی ہے۔جب بھی آپ کو فرصت کے اوقات ملیں اپنی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کررہی ہیں۔ یہ ورزش ہاتھوں کولچک برقرار رکھنے کیلئے بہترین ہے۔
      نرم وملائم اور شفاف ہاتھ اور صحیح انداز میں ترشے گئے ناخن دیکھنے والے کی توجہ مبذول کرتے ہیں اور آپ کی دلکشی کوچاندلگ جاتے ہیں۔لہٰذا چہرے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے ہاتھوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے تاکہ آپ کی پوری شخصیت دلکش تاثرہیش کرے۔
      ہاتھوں کی خوبصورتی کیلئے سب سے پہلے صفائی کاخاص خیال رکھیں اس کیلئے تازہ لیموں کلینر کے طور پر استعمال کریں۔ لیموں کودوحصوں میں کاٹ کرہاتھوں پر اچھی طرح ملیں اس سے داغ دھبے، چکناپن اور ناگوار کاخاتمہ ہوجاتا ہے اور ہاتھوں کی قدرتی خوبصورتی کومزید بڑھانے کیلئے گلسرین اور عرق گلاب ملا کررات کوسوتے وقت ہاتھوں پرلگائیں۔ ہاتھوں کی جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی اور ہاتھو ایک دم صاف نظر آئیں گے۔ہاتھوں کی صفائی کرتے وقت ناخنوں کواچھی طرح فائل کریں تاکہ ناخن کے اندر کی میل کچیل پوری طرح صاف ہوجائے،کیونکہ بڑے ناخنوں کے اندر کام کرتے وقت میل کچیل جمع ہو جاتی ہے جو بیماری کاباعث بنتی ہے۔اس لئے ہاتھوں کی صفائی کاہر وقت خیال رکھیں تاکہ جراثیم سے بچ سکیں.



      Similar Threads:





      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    2. The Following User Says Thank You to KhUsHi For This Useful Post:

      Arosa Hya (11-20-2015)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: خوبصورت ہاتھ اور

      عمدہ اور خوب صورت شیئرنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: خوبصورت ہاتھ اور

      Bohat Khoob
      Thanks for Sharing


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •