google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: سب سے زیادہ قیمتی

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سب سے زیادہ قیمتی

      نیدر لینڈز کی کہانی
      کوئی آٹھ سو سال پہلے کی بات ہے، ہالینڈ میں ایک شہر بہت خوبصورت تھا ۔ یہ سمندر کے کنارے اب بھی واقع ہے اور سمندر کے تھپیڑوں کو روکنے کے لیے یہاں ایک بہت بڑا، اونچا اور مضبوط پشتہ بنا ہوا ہے۔ یہ پشتہ آٹھ سو سال پہلے بھی موجود تھا۔ اسی کی بدولت بڑے بڑے تجارتی جہاز ساحل کے قریب کھڑے رہ کر سامان اتارتے اور چڑھا سکتے تھے۔ وہ دور دراز ملکوں تک اپنا مال لے جاتے اور وہاں کا سامان لا کر فروخت کرتے تھے۔ اسی وجہ سے وہ ایک بڑا مال دار ملک تھا اور اس کی شان و شوکت روز بروز بڑھتی جا رہی تھی۔
      اس شہر کے لوگ مال و دولت کی وجہ سے مغرور اور سخت دل بھی ہو گئے تھے۔ خاص طور پر ایک بیوہ عورت اس لحاظ سے بہت آگے تھی کیوں کہ اس کے سات تجارتیجہاز سات سمندروں کے سینوں پر تیر کر دنیا کے ہر گوشے میں پہنچتے تھے اور ایسی ایسی چیزیں اپنے سامان کے بدلے میں لاتے تھے جو کسی اور کو میسر نہیں آتی تھیں۔ یہ عورت بہت ہی مغرور بھی تھی جب وہ گھوڑا گاڑی میں بیٹھ کرگلیوں سے گزرتی تو اس کا بنائو سنگھار دیکھنے کیلئے خواتین گھروں کی چھتوں پر آجاتیں اور حسرت بھری نگاہوں سے اسے دیکھتیں۔
      ایک روز اس عورت نے اپنے سب سے بڑے جہاز کے کپتان کو بلا کر کہا فوراً بادبان چڑھائو، لنگر اٹھائو اور جہاز لے کر روانہ ہوجائو۔ تم کوشش کرکے دنیا کے ان حصوں میں بھی جائو جہاں اب تک جانے کا اتفاق نہیں ہوا ہے اور وہاں جو چیز تم کو سب سے زیادہ عمدہ، عجیب اور قیمتی نظر آئے، جہاز میں بھر کر لے آئو۔ قیمت کی ہر گز پروا نہ کرنا۔ میں ایک بار اپنے ملک والوں کو ایسی چیز دکھانا چاہتی ہوں جسے حقیقی معنوں میں سب سے زیادہ قیمتی اور ایک آسمانی نعمت کہا جاسکے۔
      اب سوچ بچار کی ضرورت نہیں تھی۔ کپتان فوراً ساحل پر پہنچا۔ اپنے سب ملاحوں کو جمع کیا اور جہاز کے بادبان کھول کر اس کا لنگر اٹھایا۔ جہاز چل پڑا اور کچھ دیر بعد سمندر کے بیچ میں پہنچ گیا۔ اس وقت اس نے اپنے تمام نائبوں اور کارکنوں کو بلا کر مشورہ کیا کہ کہاں چلنا اور کیا خریدنا چاہیے۔ جتنے منہ اتنی ہی باتیں۔ کسی نے کہا کہ عمدہ ریشم سے بہتر کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔ کسی نے کہا کہ ایسے زیورات خریدے جائیں جن کی بناوٹ اور ساخت بالکل نئی ہو۔ کسی نے کہا کہ کیوں نہ اعلیٰ قسم کے نیلم ،زمرد، لعل و یاقوت یا بڑے بڑے موتی خریدے جائیں اور پھر اپنی نگرانی میں ان کے زیورا ت تیار کرائے جائیں۔لیکن ان سب چہ مگوئیوں کے دوران میں ایک کمزور سا ملاح، جس کے بارے میں کہا جا سکتا تھا کہ وہ ہمیشہ فاقے کرتا رہا ہے، کسی قدر ہچکچاتا ہوا بولا معلوم ہوتا ہے کہ تم لوگوں پر کبھی برا وقت نہیں آیا، اس لیے تم کسی چیز کی صحیح قدر و قیمت کا اندازہ نہیں کرسکتے۔ بتائو جب تم بری طرح بھوکے یا پیاسے ہو تو کون سا ہیرا یا موتی، زیور یا کپڑا کھا پی کر زندہ رہ سکتے ہو۔ اطمینان کی زندگی کے لےے خوراک کا ایک لقمہ، پانی کا ایک گھونٹ اور عمدہ ہوا میں ایک سانس ....سب سے زیادہ قیمتی ہے۔ اس لیے کھانے کی چیزوں کی اہمیت سب سے زیادہ ہے اور کھانے کی چیزوں میں گیہوں ہمارے لیے بنیادی غذا ہے۔ دنیا میں اس سے زیادہ قیمتی چیز کوئی نہیں۔ میں نے زندگی میں بہت سے فاقے کرنے کے بعد یہ رائے قائم کی ہے۔ اگر تم بھی ان پہلوئوں پر غور کر لو تو میرے ہم خیال ہوجائو گے۔
      سب لوگ حیران رہ گئے۔ ملاح کی بات دل میں اتر گئی۔ سب نے یک زبان ہو کر کہا گیہوں سب سے زیادہ قیمتی چیز ہے۔ پورا جہاز اس سے بھر لیا جائے کہ جب قحط بھی پڑے تو اس کا مقابلہ ہو سکے۔
      لہٰذا جہاز کا رخ سرزمین مصر کی طرف پھیر دیا گیاجہاں کا گیہوں سب سے زیادہ اچھا اور صحت بخش ہوتا ہے۔ وہاں پہنچ کر کپتان نے گیہوں کے مالکان سے ملاقات کی اور بڑے بڑے ذخیرے خرید کر جہاز کے اوپر تک لاد لیا۔
      اب ادھر کی سنئے جہاز روانہ ہو جانے کے بعد خدا کی کرنی ایسی ہوئی کہ اس پورے خطے میں سمندری طوفان کی صورت میں بڑی آفت آ پہنچی جسکی وجہ سے تمام کھیت ،فصلیںاوربڑی تعداد میں لوگوں کے مکانات وغیرہ زیر آب آگئے اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حالت یہاں تک آپہنچی کہ وہ خطہ جہاں رزق کی کمی نہیں تھی، وہاں لوگوں کو فاقے کرنے پڑ رہے تھے۔ خود مغرور عورت کے گودام بھی غلے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءسے خالی ہو گئے تھے۔ پڑوسی ملکوں سے امداد کی درخواست بھی رد ہو چکی تھی۔ ایسے میں وہاں کے لوگوں سمیت اس مغرور عورت کے بھی ہوش ٹھکانے آگئے تھے۔ عورت کی صحت دن بدن گرتی جا رہی تھی۔ پورے ملک میں سخت مایوسی کی کیفیت پھیلی ہوئی تھی۔ یہاں تک کہ ایک روز بہت دور سمندر کے سینے پر جہاز کے مستول نظر آئے۔ بچے ، بوڑھے، عورت، مرد سب طرح طرح کے خیالی پلائو پکا رہے تھے کہ ناجانے جہاز پر وہ کونسی قیمتی چیز آئے گی۔ زندگی میں پہلی بار دنیا کی سب سے زیادہ قیمتی چیز دیکھنے کے لیے سب ہی لوگ بے تاب تھے۔
      اور جب جہاز لنگر انداز ہوا اور کپتان اتر کر اپنی مالکہ کے پاس پہنچا جو جہاز کی خبر سن کر بیماری کے باوجود ساحل تک چلی آئی تھی تو اس نے کہا محترمہ میں ایک بہت ہی قیمتی چیز لایا ہوں جو حقیقتاًزندگی کا سہارا ہے۔ یہ سن کر عورت کے چہرے پر حیرانی پھیل گئی۔ وہ کیا؟ عورت نے پیشانی پر بل ڈالتے ہوئے پوچھا۔
      آپ اس سے واقف ہوں گی اسے کہتے ہیں گیہوں۔ کپتان نے جواب دیا۔
      گیہوں؟ مغرور عورت نے حیران ہو کر آخری لفظ دہرایا۔ کیا کہا، گیہوں؟
      ارد گرد کھڑے لوگوں نے جب یہ خبر سنی تو وہ خوشی سے چلا اٹھے، اور گیہوں کے نعرے لگانے لگے۔ عورت نے اردگرد کے لوگوں کے یہ تاثرات دیکھے تو اس کے چہرے پر موجود حیرانی کی جگہ مسکراہٹ پھیل گئی اور وہ بھی خوشی سے چلا اٹھی۔ گیہوں.... واہ کمال کر دیا۔
      اس کڑے وقت میں وافر مقدار میں گیہوں کی صورت میں کوئی دوسری چیز قیمتی ہو ہی نہیں سکتی تھی۔ عورت نے گیہوں کا ایک حصہ اپنے گودام میں رکھوا دیا جبکہ بقیہ چھ حصے عوام میں تقسیم کروادیئے۔ یوں اس کمزور سے ملاح کی دور اندیشی سے نہ صرف عورت خوش ہوئی بلکہ اس کے مزاج میں تبدیلی کے باعث خطے کے لوگ بھی اس خزانے سے مستفید ہوگئے۔



      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: سب سے زیادہ قیمتی

      Bohat Khoob
      Zabardast


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سب سے زیادہ قیمتی

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Bohat Khoob
      Zabardast





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •