google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: جینا اگرکچھ یوں ہو۔۔۔

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      جینا اگرکچھ یوں ہو۔۔۔


      جینا اگرکچھ یوں ہو۔۔۔




      منیرہ عادل

      سال کے اختتام پر ایک معروف مصنف اپنے کمرے میں بیٹھا تھا۔۔۔ اس نے قلم اٹھایا اور لکھنا شروع کیا۔
      پچھلے برس میرا ایک آپریشن ہوا، میرا پِتّا نکال دیا گیا۔ مجھے کئی دنوں تک بستر پر رہنا پڑا۔ اسی سال میں ساٹھ برس کی عمر کو پہنچ گیا اور مجھے اپنی پسندیدہ ملازمت سے سبک دوش ہونا پڑا۔ اس ناشر ادارے میں نے اپنی زندگی کے 30 برس گزارے تھے۔ اسی سال مجھے اپنے والد کی وفات کا صدمہ بھی سہنا پڑا اور اسی سال میرا بیٹا میڈیکل کے امتحان میں ناکام ہو گیا، کیوں کہ اس کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا تھا، لہٰذا اس کو کئی دن تک اسپتال کے بستر پر گزارنا پڑے۔ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، یہ ایک الگ نقصان تھا۔
      آخر میں اس نے لکھا آہ۔۔۔ یہ ایک برا سال تھا۔
      جب مصنف کی اہلیہ کمرے میں داخل ہوئی، اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر سوچوں میں گم اور اداس دکھائی دے رہا ہے۔ سامنے رکھے کاغذ پر شوہر کی لکھی ہوئی تحریر اس نے پڑھ لی تھی۔ وہ خاموشی سے کمرے سے چلی گئی اور جب واپس آئی تو ایک کاغذ اس نے اپنے شوہر کے تحریر کردہ کاغذ کے ساتھ رکھ دیا۔ جب مصنف نے اس کاغذ کو دیکھا تو اس پر درج تحریر یہ تھی۔
      پچھلے برس آخر کار میں نے اپنے پِتّے سے چھٹکارا حاصل کر لیا۔ پِتّے میں پتھری کے سبب کئی برس مجھے درد سہتے گزارنے پڑے تھے۔ میں ساٹھ برس کا ہو گیا۔ صحت اور تن درستی کے ساتھ ملازمت سے ریٹائر ہو گیا اب میں اپنے وقت کو زیادہ بہتر لکھنے میں صرف کر سکتا ہوں اور مکمل توجہ اور سکون سے لکھ سکتا ہوں۔ اسی برس میرے والد کا 95 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ وہ کبھی کسی پر بوجھ نہ بنے اور کسی بڑی بیماری کے بغیر خالق حقیقی سے جا ملے۔ اسی سال خدا نے میرے بیٹے کو نئی زندگی عطا کی۔گاڑی تباہ ہو گئی، لیکن میرے بیٹے کی زندگی بچ گئی اور وہ کسی معذوری کا شکار نہیں ہوا۔
      آخر میں اس نے لکھا۔
      یہ سال بفضل خدا رحمتوں بھرا سال تھا، جو خیریت سے گزر گیا۔
      واقعات یک ساں۔۔۔ تجربات ایک، لیکن محض انداز فکر کی تبدیلی سے کتنی بڑی تبدیلی محسوس ہوئی۔ اگر ہم مثبت انداز میں زندگی کے معاملات کو سوچیں، تو ہر لمحہ خدا کا شکر ادا کرتے گزرے۔
      منفی طرز فکر کے حامل افراد اپنی زندگی کا بیش تر حصہ اداسی، یاسیت، پریشانی اور فکروں میں گزار دیتے ہیں۔ وہ ہمیشہ شکوہ، شکایت اور ناشکری کرتے نظر آتے ہیں۔ درحقیقت فرق صرف سوچ کا ہے۔ مثبت طرز فکر کے حامل افراد ہر معاملے میں روشن پہلو پر نظر رکھتے ہیں، جب کہ اس کے برعکس منفی طرز فکر رکھنے والے ہر معاملے کے تاریک پہلو کو دیکھتے ہیں اور اسی لحاظ سے سوچتے ہیں اور اسی لیے منفی سوچیں پریشان رکھتی ہیں۔
      ایک شخص نے اپنا مسئلہ بیان کیا میں بہت پریشان ہوں بیٹے کی نوکری چھوٹ گئی ہے۔ انہوں نے جواب دیا بیٹے کو کوئی بیماری ہے؟ جواب دیا نہیں انہوں نے پھر پوچھا کوئی معذوری ہے؟ جواب ملا نہیں انہوں نے کہا آنکھیں، ہاتھ، پیر سب سلامت ہیں؟ صحیح کام کرتے ہیں۔ جواب ملا جی ہاں تب انہوں نے کہا پھر کس بات کی پریشانی؟ شکر ادا کر خدا کا، کہ کوئی بیماری، کوئی معذوری نہیں۔ ملازمت ختم ہوگئی، کوئی بات نہیں اس سے بہتر مل جائے گی۔ اللہ کا شکر ادا کرو، اس کی ذات پر بھروسا رکھو اور دعا کرو، سب بہتر ہو گا۔ وہ شخص مطمئن ہو کر دعا مانگنے لگا اور کچھ ہی دنوں میں اس کے بیٹے کو پہلے سے بہتر ملازمت مل گئی۔
      غرض خدا کا شکرا دا کرتے رہیں، تو زندگی بے حد پرسکون اور خوش گوار گزرے گی۔ زندگی کے ہر معاملے میں روشن پہلو کو مدنظر رکھیں، تو زندگی روشن ہو جائے گی اگر اب تک کی زندگی منفی طرز فکر، ناشکری کے ساتھ گزاری ہے، تو بھی آج سے نئی زندگی کا آغاز کریں، اپنی سوچ میں تبدیلی لائیں۔ آپ ضرور خوش رہیں گے۔ لالچ نہیں کریں گے، تو مثبت سوچیں پیدا ہوں گی۔ مثبت سوچ دریا کے صاف ستھرے بہتے پانی کی طرح ہوتی ہے، جب کہ منفی سوچ ٹھہرے ہوئے گندے پانی کی طرح۔


      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: جینا اگرکچھ یوں ہو۔۔۔

      Nice Sharing
      Thanks for Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: جینا اگرکچھ یوں ہو۔۔۔







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •