Quote Originally Posted by Rania View Post
سفید یا کالے چنے 1 چائے کا کپ یا ایک چھوٹا کین
چاول 2 چائے کے کپ

کالا زیرہ
1/2 ٹی سپون
سفید زیرہ
1/2 ٹی سپون
کالی ثابت مرچیں
1/2 ٹی سپون
آدھی چٹکی جائفل اور جاوتری(آپشنل)
ایک دار چینی کا بڑا ٹکڑا
1/2 نمک ٹی سپون
تھوڑا سا ثابت دھنیا سوکھا والا
تین بڑی کالی الائچی
10 چھوٹی ہری الائچی
ایک چھوٹا پیاز
لہسن 10 جوے
لونگ 10
--------------------------------------
یہ سارا کام چنوں کو چھاننے کے بعد پیاز بھونتے ہوئے کرنا ھے۔
ایک پیاز
لہسن 2 جوے
لال مرچیں 1/2 ٹی سپون(آپشنل(
ہری مرچیں 3
ٹماٹر ایک عدد
تھوڑے سے لونگ ،کالی الائچی،کالی مرچیں،کالا زیرہ دوبارہ ایڈ کریں

--------------------------------------
چنوں کو پکانے سے ایک یا دو دن پہلے بھگونے سے وہ سائز میں بہت بڑے اور اندر تک گلے بنتے ہیں۔
سب سے پہلے یہ سارا مصالحہ چنوں میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں(ایک پیاز ٹماٹر اور ھری مرچیں سائیڈ میں رکھ لیں)۔ اگر سارے مصالے کسی پوٹلی یا چھننی میں ڈال کر کریں تو آپکے لئے آسان ھو گا۔ اگر یہ دونوں نہیں ہیں تو میری طرح سب مصالحے چنوں میں ڈال کر اس وقت تک ابالیں جب تک کہ چنے گل نا جائیں اور بعد میں بریانی بناتے وقت چاول چھاننے والی باسکٹ میں چھان لیں ، چنوں کو بالکل بغیر مصالوں کے ھو نا چاھئے۔
اور یخنی کی طرح چنوں کا سوپ الگ کر لیں۔
اب ایک دیگچی میں آئل ڈالیں اور جو ایک باقی باریک کٹی ہوی پیاز ھے آئل میں براؤن کر لیں۔ اور ساتھ لہسن کے دونوں جوے بھی بہت باریک کتر کے پیاز کے ساتھ براؤن کر لیں۔
جب براؤن ھو جائیں تو ٹماٹر اور ہری مرچوں کے ساتھ چنوں کو 5 منٹ تک بھون لیں۔ ذیادہ بھی گلنے نہیں چاہیں۔
اب اس میں( چنوں کی یخنی سمیت ٹوٹل) ساڑھے 3 وہی چائے کے کپ پانی ڈالیں جس میں ناپ کر چاول لئے تھے(اپنے حساب سے پانی ڈالیں جیسے آپ پکاتے ہیں ہمیشہ)۔
جب پانی کھولنے لگے تو چاول ڈال کر نمک چیک کریں۔ جب پانی خشک ھونے والا ھو تو تھوڑا سا زعفران، زردےکا رنگ اور روح کیوڑہ ملا کر چاولوں پر ڈال کر دم دے دیں۔
لیجئے آپکا بہت مزیدار چنوں کا پلاؤ تیار ہے۔