google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: بدلہ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بدلہ




      خدیجہ مستور
      یہ دوسری جنگ عظیم کی بات ہے اس وقت میں بھی ذرا بڑی قسم کی بچی تھی۔ مغرور اور اپنے آپ میں مگن رہنے والی ۔ انھیں دنوں میں کان پور اپنے ایک چچا کے گھر جار ہی تھی۔ اس سفر کے لیے میں نے اپنا جیب خرچ جمع کیا تھا او بڑے ٹھاٹ سے سیکنڈ کلاس میں سفر کر رہی تھی ۔اس کلاس میں میری ایک رشتے دار کے علاوہ سات آٹھ مسافر اور تھے مگر بڑا سکون اور آرام محسوس ہو رہا تھا ۔ جی چاہتا کہ اوپر کی سیٹ پر خوب پھیل پھیل کربیٹھوں، ہاں بھئی پیسے جو خرچ کیے تھے۔ ویسے تو ہمیشہ تھر ڈ کلاس یا زیادہ انٹر کلاس میں سفر کرنا پڑتا ۔ خیر بھئی ،لیٹنے کا خیال چھوڑ کر میں کھڑکی سے لگی باہر دیکھتی رہی۔ ان دنوں لوگوں نے کسی قدر سفر کرنا شروع کر دیا تھا ورنہ جنگ کے کچھ دن پہلے تک یہ حال تھا کہ انٹر کلاس میں الو بولتا یا پھر اکا دکا مسافر ہوتا جو دن دہاڑے ٹھاٹ سے لیٹا خراٹے لیتا رہتا، پر ان دنوں تو جب گاڑی چھوٹے موٹے پلیٹ فارموں پر بھی کھڑی ہوتی تو جیسے بھگڈر مچ جاتی۔ عورتیں گٹھڑیاں اور بچے اٹھا ئے پاگلوں کی طرح گاڑی پر جھپٹ پڑتیں ۔ان کے ساتھ کے آدمی ایسے ہونق لگتے کہ دیکھ کر قہقہے لگانے کو جی چاہتا۔ جب عورتیں سیکنڈ کلاس میں چڑ ھنے کی کوشش کرتیں تو سب سے پہلے میں دروازے کے پاس راستہ روک کر کھڑی ہو جاتی ۔یہ سیکنڈ کلاس ہے ، دکھائی نہیں دیتا ؟ ادھر جاؤ تھرڈ کلاس میں۔ میری بات سنتے ہی وہ پھر منہ اٹھا کر بھاگنا شروع کر دیتیں ۔ سیکنڈ کلاس کا نام سنتے ہی ان پر ایسا رعب طاری ہوتا کہ میرا جی خوش ہو جاتا اور بڑائی کا اتنا احساس ہوتا کہ بس کچھ نہ پوچھو۔ ایک چھوٹے سے اسٹیشن پر گاڑی رکی تو ایک بُڑھیا اپنی گٹھڑ ی اٹھائے میری کلاس میں گھس آئی میں نے لاکھ روکا مگر اس نے نہ سنی۔ پھر کیا ہوا بیٹا ! اللہ نے سب کو ایک جیسا بنایا ہے۔ میں اس کلاس میں بیٹھ جاؤں گی تو کون سی چھوت لگ جائے گی۔اس نے اُلٹا مجھے سمجھا نا شروع کر دیا ۔ اور اپنی گٹھڑی غسل خانے کے دروازے کے پاس رکھ، مزے سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئی۔ ارے مائی! ٹکٹ چیکر آکر اتار دے گا، یہ سیکنڈ کلاس ہے ایک عورت نے نرمی سے کہا۔ مگر باقیوں نے دھیان بھی نہ دیا ۔ بُڑھیا نے جواب دینے کی ضرورت ہی نہ سمجھی۔ادھر گاڑی نے سیٹی دی اور ادھر میرا غصے سے بُرا حال ہوا ،میں نے تو اپنا جیب خرچ بچا بچا کر اپنی ان عزیز دار کے ساتھ سیکنڈ کلاس کا ٹکٹ خریدا تھا اور بڑی بی صاحبہ کیا مزے میں ،پیسے خرچ کیے بغیر سیکنڈ کلاس میں سفر کر رہی تھیں ۔وہ کم بخت کانٹے کی طرح میرے دل میں چبھنے لگی۔اگلے اسٹیشن پر گاڑی رکی تو میں پوری گردن کھڑکی سے باہر نکال کر جھانکنے لگی کہ کہیں ٹکٹ چیکر نظر آجائے، تو بُڑھیا کو مزا چکھوا دوں۔مگر جناب وہ کم بخت تو جیسے کہیں افیون کھا کر سو گیا تھا۔ ادھر بُڑھیا گاڑی کے جھٹکوں کے ساتھ ہل ہل کر آرام سے اونگھ رہی تھی۔ ادھرسِر کو مجھے غسل خانے میں جانا ہے ، میں نے رُعب سے کہا ۔وہ اپنی گٹھڑ ی ہٹا کرایک طرف سرک گئی مگر جانے منہ ہی منہ کیا کہتی رہی۔ ایک بھی لفظ سمجھ میں نہ آیا۔اس کے بعد تو مجھے ترکیب سوجھ گئی۔ بس ہر پندرہ بیس منٹ کے بعد غسل خانے کی طرف منہ اٹھ جاتا۔اور بڑھیا سرک سرک کر عاجز آگئی۔ ایک بار جو میں اندر جانے لگی تو بُڑھیا نے جانے کیسی نظروں سے میری طرف دیکھا۔ کیوں تنگ کرتی ہو بیٹا ؟ ہم تو ادھر نیچے ایک کونے میں پڑے ہیں ۔ یہ گاڑی تمھاری ہے نہ ہماری سب کو اتر جانا ہے ۔ واہ ہمارے پیٹ میں درد ہو رہاہے۔ میں اندر چلی گئی مگر جب باہر نکلنے کے لیے دروازہ کھولا تو بڑھیا وہیں لیٹ کر سو گئی تھی ۔میں نے پہلے تو اسے جگانے کی کوشش کی ،مگر جب نہ اٹھی تو اسے پھاند کرباہر آگئی پھاند نے میں اس کا ایک ہاتھ میری چپل کے نیچے آگیا۔ تم غریب ہوتیں تو پتہ چلتا اللہ کرے تم بھی ایک بار اسی طرح گاڑی میں سفر کرو۔ اس نے بڑی زخمی نظروں سے میری طرف دیکھا، میں جانے کیوں ڈر سی گئی۔ ہوش میں رہ بُڑھیا ، ذرا سا لڑکی کا پاؤں لگ گیا تو باتیں بناتی ہے ایک تو اس نے بیٹھے رہنے دیا۔ اس پر اتنا اونچا دماغ دکھاتی ہے۔ حد ہے بھئی میری عزیز دار زور سے غرائیں۔ نیکی کا زمانہ نہیں ، ابھی ہاتھ پکڑ کر نیچے اتار دیں تو پتہ چلے۔ ایک عورت نے بُرا سا منہ بنا کر کہا۔ غصہ تو مجھے بھی آرہا تھا مگر کچھ کہا نہ گیا۔ بُڑھیا نے کسی کو جواب نہ دیا ایسی مست ہو کے بیٹھی جیسے کچھ سنا ہی نہ ہو۔ اس کے بعدجو اسٹیشن آیا تو بُڑھیا اتر گئی ۔ایک اسٹیشن کے بعد ہماری منزل بھی آگئی۔ چاچا جی اسٹیشن پر موجود تھے اور انٹر کلاس کے ہجوم میں مجھے تلاش کر رہے تھے۔ میں نے بڑی مشکل سے آواز یں دے دے کر انھیں اپنی طرف متوجہ کیا اور بڑے ٹھاٹ سے سیکنڈ کلاس سے اتر کر ان سے ملی۔ پاکستان بنا اور ہم لوگ بحری جہاز سے کراچی آگئے ۔ تین دن وہاں ٹھہرے اور پھر لاہور روانہ ہو گئے ۔ نیا نیا پاکستان بنا تھا۔ بس یوں سمجھو کہ کسی چیز کا ٹھور نہ تھا ۔ہم لوگ بڑی مشکل سے جس ٹرین میں جگہ حاصل کر سکے ، اس میں تِل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ اس پر مسافر بے لگام ہو رہے تھے ۔انھیں کوئی اصول یاد نہ تھا ۔ ہم لوگ بڑی مشکل سے جب اپنے ڈبے میں پہنچے تو بیٹھنے کے لیے کوئی ٹھکانہ نہ تھا ۔ بڑی کوشش سے تھوڑی سی جگہ حاصل کی، وہاں ! اماں کو بٹھا کر ہم سب بہنیں ایک طرف کھڑی ہو گئیں ۔غسل خانے کے قریب سامان کا انبار لگا ہوا تھا۔جب میں تھک گئی تو ایک ٹرنک کھینچ کر وہیں غسل خانے کے پاس بیٹھ گئی۔ اس پر غضب یہ کہ رات کو جانے کیا گڑ بڑ ہوئی جو ٹرین کی روشنی بھی غائب ۔ رات غسل خانے میں جانے والوں کا تانتا بندھ گیا ، مارے دھکوں کے میرا بُرا حال ہو گیا۔ ذرا آرام سے جائیے دھکے تونہ مارئیے۔ واہ، پھر ، ہوائی جہاز سے سفر کیا ہوتا بڑی نازک مزاج ہیں بے چاری۔اور جب کوئی اس اندھیرے گھپ میں غسل خانے سے نکل رہا تھا تو میرا پاؤں اس کی چپل کے نیچے پچی ہو گیا۔ میں درد سے بلبلا اٹھی۔ فوراً مجھے وہ بُڑھیا یاد آگئی۔کئی سال گزرنے کے بعد اس بُڑھیا کی بد عا نے پیچھا نہ چھوڑا تھا۔ ٭٭٭٭







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Mamin Mirza (04-08-2016),muzafar ali (04-08-2016)

    3. #2
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      61

      Re: بدلہ

      بہت خوب


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    4. #3
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      496 Thread(s)
      Rep Power
      12

      Re: بدلہ

      thanks for nice sharing

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    5. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      496 Thread(s)
      Rep Power
      12

      Re: بدلہ

      thanks for nice sharing

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    6. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بدلہ

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post
      بہت خوب
      Quote Originally Posted by muzafar ali View Post
      thanks for nice sharing
      Quote Originally Posted by muzafar ali View Post
      thanks for nice sharing
      بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    7. #6
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: بدلہ

      Buhat achi sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    8. #7
      Banned  itmadra1@www.urdutehzeb.com/public_html/urdutehzeb.com PARVEZ JAMALI's Avatar
      Join Date
      Sep 2016
      Posts
      66
      Threads
      20
      Thanks
      0
      Thanked 24 Times in 20 Posts
      Mentioned
      2 Post(s)
      Tagged
      1 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: بدلہ

      nice sharing


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •