السلام علیکم

تمام ڈیزائنرز کو ایک کام دیا جا رہا ہے . وقت آپ کے پاس کم از کم ٢٠ دن ہیں
پہلی فرصت میں اس کو ڈیزائن کریں
یوں سمجھ لیں اردو تہذیب ٹیم کی جانب سے آپ سے فرمائشی پروگرام ہے ، محبت سے اور گزارش سے.
پر شرط یہ ہے کہ آپ سب نے اس گزارش کو جلد از جلد پورا کرنا ہے

اس غزل کو ڈیزائن کریں .



گرچہ کب دیکھتے ہو، پر دیکھو
آرزو ہے کہ تم ادھر دیکھو

عشق کیا کیا ہمیں دکھاتا ہے
آہ تم بھی تو یک نظر دیکھو

یوں عرق جلوہ گر ہے اس مونہہ پر
جس طرح اوس پھول پر دیکھو

ہر خراشِ جبیں جراحت ہے
ناخنِ شوق کا ہنر دیکھو

تھی ہمیں آرزو لبِ خنداں
سو عوض اس کے چشمِ تر دیکھو

رنگِ رفتہ بھی دل کو کھینچے ہے
ایک دن آؤ یاں سحر دیکھو

دل ہوا ہے طرف محبت کا
خون کے قطرے کا جگر دیکھو

پہنچے ہیں ہم قریب مرنے کے
یعنی جاتے ہیں دُور گر دیکھو

لطف مجھ میں بھی ہیں ہزاروں میر
دیدنی ہوں جو سوچ کر دیکھو

(میر تقی میر)

ڈیزائن کا مواد یہ استعمال کریں

above picture for background ke agar kisi ko size small lage.then he or she can use any other picture.






ان دو تصویر کا مجمعہ تیار کر کے
اس لوگو کا استمال کریں



گرچہ کب دیکھتے ہو، پر دیکھو
آرزو ہے کہ تم ادھر دیکھو

عشق کیا کیا ہمیں دکھاتا ہے
آہ تم بھی تو یک نظر دیکھو

یوں عرق جلوہ گر ہے اس مونہہ پر
جس طرح اوس پھول پر دیکھو

ہر خراشِ جبیں جراحت ہے
ناخنِ شوق کا ہنر دیکھو

تھی ہمیں آرزو لبِ خنداں
سو عوض اس کے چشمِ تر دیکھو
میر تقی میر

آپ نے ان تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے کام کے جوہر دکھانے ہیں




Similar Threads: