google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: فیس بک کی رنگ بازیاں - گل نوخیز اختر

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      فیس بک کی رنگ بازیاں - گل نوخیز اختر



      اگر آپ نے بہترین ڈرامے دیکھنے ہوں تو ٹی وی بند کرکے فیس بک کھول لیں ماشاء اللہ ایسا ایسا ڈرامہ ملے گا کہ دل عش عش کر اٹھے گا۔ پچھلے دنوں فادرز ڈے پر بھی فیس بک پر محبت اورشفقت بھرے جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ میرے ایک جاننے والے جو عرصہ تین سال پہلے اپنے والد صاحب کو گھر سے نکال کر ایدھی سنٹر میں پھینک چکے ہیں انہوں نے بھی والد صاحب کے ساتھ خصوصی طور پر تصویر بنوائی اور اوپر کیپشن دیامیرے پیارے ابا جی! جن کے بغیرمیں کچھ بھی نہیں۔اس پوسٹ پر ڈھیروں کمنٹس آئے اور چاہنے والوں نے بھی اس عظیم بیٹے کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔میرے ایک اور جاننے والے کو شکایت تھی کہ اس کی پوسٹ پر کبھی تین سے زیادہ کمنٹس اور چار سے زیادہ Likes نہیں ملتے اِن میں سے بھی ایک Like اُس کا اپنا ہوتاہے۔ اب اس نے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے اور اپنی ہر پوسٹ میں پہلے سے وفات شدہ رشتہ داروں کو دردناک طریقے سے دوبارہ مارنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس کی نئی پوسٹس کے مطابق اس کی ماں جیسی داد ی موٹر کے پٹے میں پھنس کر جاں بحق ہوئی ہر دل عزیز خالو ایک مرغی کو بچاتے بچاتے موٹر سائیکل گندے نالے میں جاگرے باپ سے بھی زیادہ پیارے پھوپھا چھ سال تک کینسر سے لڑتے لڑتے نمونیا سے جاں بحق ہوئے اور زندگی کا آخری سہارابڑی خالہ چکن کھاتے کھاتے چکن پاکس میں مبتلا ہوکر خالق حقیقی سے جاملیں۔موصوف کو سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کا ایسا جنون ہے کہ جب حقیقت میں ان کے والد صاحب نے رحلت فرمائی تو کفن دفن کے انتظامات میں شریک ہونے کی بجائے لمحہ بہ لمحہ سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا اور جنازے کی رننگ کمنٹری فرمائی۔
      کئی ایسے بھی ہیں جنہیں فیس بک پراسلام کی حیرت انگیز خبریں پھیلانے کا بڑا شوق ہے یہ بیٹھے بٹھائے کسی کو بھی مشرف بہ اسلام کر دیتے ہیں۔ ان کے ہاتھوں اب تک مسٹر بین آرنلڈ ٹام کروز کلنٹنٹونی بلیئرڈیمی مور شکیرا سونیا گاندھی اور اسی نوح کی دیگر اہم شخصیات دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی ہیں۔ان کو یہ بھی بڑا شوق ہے کہ یہ کوئی ایسی پوسٹ لگائیں جس میں ان کی تحقیقی صلاحیتوں کے سبھی قائل ہوجائیں لہذا یہ کسی بھی بڑی مونچھوں والے بندے کی مبہم سی تصویر لگاتے ہیں اور اس کے گرد سرخ دائرہ کھینچ کر اوپر لکھ دیتے ہیںگلوبٹ اسرائیلی وزیر اعظم کوچرس والا سگریٹ بھر کر دے رہا ہے۔کئی لوگ فیس بک کو محض اپنا چاند سا مکھڑا دکھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں یہ ہر روز الٹے بلیڈ سے شیو کرکے اپنی تصویر بناتے ہیں اور پھر 6 X 8کے سائز میں وال پر جڑ دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو خواتین کی پوسٹ کی بو سونگھتے پھرتے ہیں۔ خاتون اگر شاعرہ ہو تو سونے پہ سہاگہ ثابت ہوتی ہے لہذا جس جس کو بھی اِن پیج اور کورل ڈرا کا تھوڑا سا بھی استعمال آتاہے وہ رنگ برنگی ڈیزائننگ کرکے خاتون کوان الفاظ میں بھیج دیتاہےاپنی پیاری خوبصورت دلکش جاذب نظر سمارٹ اورحسین آپی کی نذر۔۔۔آپی بھی اس کا مان نہیں ٹوٹنے دیتیں اور پورے خلوص کے ساتھ نہ صرف اس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں بلکہ یہ 48 رنگوں سے سجا شعر اپنی Wall پر بھی آویزاں کرتی ہیں۔ایسی آپیوںکے شعر کچھ اس قسم کے ہوتے ہیںنہ جانے کس کا انتظار ہے مجھ کو۔۔۔میں کافی دیر سے بیٹھی ہوں لیکن سمجھ نہیں آرہا۔ چونکہ شعر کے ساتھ آپی کی تازہ پروفائل پکچر بھی ہوتی ہے لہذا جونہی یہ شعر آن ایئر ہوتاہے چیتے کی رفتار سے Likes اور کمنٹس آنا شروع ہوجاتے ہیں کئی ایک تو جوش جذبات میں یہاں تک لکھ جاتے ہیںآپی!آپ کا شعر آپ ہی کی طرح دل موہ لینے والا ہے۔
      کئی لوگوں نے فیس بک پردنیا کو سدھارنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے یہ ہر وقت نیکی کی تلقین میں لگے رہتے ہیں قیامت کی نشانیاں بتاتے ہیں غیر عورتوں سے باتیں کرنے کی علتیں بیان کرتے ہیں اور برائی کے خاتمے کے لیے دن رات پوسٹیں بھیجتے ہیں تاہم خود ان کا خاتمہ کو ئی فیک آئی ڈی والی عورت کرتی ہے۔ایسے لوگوں کی اکثریت ایک دن میں چھ بالغوں کے لطیفے اور بیس احادیث پوسٹ کرکے سوتی ہے۔ جس طرح سمارٹ فون استعمال کرنے والے کوئی بھی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس کے ڈاؤن لوڈز چیک کرتے ہیں اسی طرح فیس بک پر بھی کسی پوسٹ کی اہمیت کا معیار اس کے شیئرز لائیکس اور کمنٹس بن چکے ہیں جن لوگوں کو یہ تینوں نعمتیں نصیب نہیں ہوتیں وہ اپنی پوسٹ کے نیچے دھمکی لگا دیتے ہیں کہاگر آپ مسلمان نہیں تو اس کو شیئر مت کریں۔
      کئی لوگ عجیب و غریب قسم کا سٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہیں مثلاًمیں اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر رہا ہوں آپ دوستوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گذرا کوئی غلطی کوتاہی ہوگئی ہو تو معاف کردیجئے گا۔اس قسم کے سٹیٹس کا ایک فائدہ ضرور ہوتاہے کہ دس پندرہ جاننے والوں کے کمنٹس آجاتے ہیں ان میں سے کئی قریبی دوست یہ بھی کہہ دیتے ہیںبڑی مہربانی اب واپس نہ آنا۔کئی لوگ اتنے فارغ ہوتے ہیں کہ فیس بک پر بیٹھے بیٹھے پندرہ بیس لوگوں کو Group Chat کا میسج بھیج دیتے ہیں تاہم اگر یہ بیس لوگوں کو میسج بھیجتے ہیں تو اگلے دس سیکنڈ میں پچیس لوگ اس کھپ خانے سے Leave کرجاتے ہیں۔فیس بک استعمال کرنے والوں کی اکثریت اپنا سافٹ امیج بنانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے یہ اپنی ماں کے ہاتھ کے بنے ہوئے سالن کی تصویریں تو پوسٹ کرتے ہیں لیکن کبھی ان کی ماؤں سے پوچھیں تو پتا چلے کہ وہ بیچاری دن رات کڑھتی رہتی ہیں کہ کم بخت ہر وقت بیوی کے پاس گھسا رہتاہے۔
      وہ لوگ بھی فیس بک پر بھرے ہوئے ہیں جنہیں دوسروں کی پوسٹس کے کمنٹس پڑھنے کی بجائے دیکھنے کی بیماری ہے جن کمنٹس کے ساتھ انہیں مستورات کی تصاویر نظر آتی ہیں یہ جھٹ سے انہیں فرینڈز ریکوئسٹ بھیج دیتے ہیں یہ ایک دن میں بیس بیس لوگوں کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجتے ہیں اور پھر ایک دن وہ بھی آتا ہے جب ان کے سٹیٹس پر یہ جملہ پڑھنے کو ملتاہےالحمد للہ! آج میرے فرینڈز کی تعداد پانچ ہزار ہوگئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اِن کی فرینڈز لسٹ میں وہکالی کلوٹی انگریز خواتین بھی شامل ہوتی ہیں جو آج کل ہر فیس بکئے کو اِن باکس میں میسج بھیجتی ہیں کہ مجھے تمہارے پروفائل نے بہت متاثر کیا ہے مجھ سے میرے ای میل ایڈریس پررابطہ کرو میں تمہیں اپنے بارے میں بہت کچھ بتانا اور دکھانا چاہتی ہوں۔ایسی ہی خواتین کے روزانہ تین چار میسجز مجھے بھی موصول ہوتے ہیں اور دل خوش ہوجاتاہے کہ کتنی مشکل سے یہ نیک بیبیاں ٹائم نکال کر ڈکشنری کی مدد سے میرے اُردو کالمز پڑھتی اور سر دھنتی ہوں گی۔فیس بک پر گروپس بنانے کا بھی بہت رجحان ہے کئی ایسے بھی گروپ ہیں جن میں صرف گروپ بنانے والا ہی ممبر ہے جن گروپس میں پچاس سے زیادہ ممبرز ہیں ان میں سے اکثر ہتھوڑا گروپ کا روپ دھا رچکے ہیں۔بہرحال کچھ بھی ہو فیس بک کسی بھی قسم کی رنگ بازی کے لیے بہترین جگہ ہے مہنگائی کی وجہ سے ہم اپنا معاشی سٹیٹس تو اپ گریڈ نہیں کرسکتے فیس بک کا سٹیٹس تو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں ناں۔۔۔!!!


      Similar Threads:
      Last edited by ayesha; 10-02-2014 at 08:48 AM.

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      130

      Re: فیس بک کی رنگ بازیاں - گل نوخیز اختر

      hmmm...nice...



    3. #3
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html FlashPro's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Location
      Idhar doobay udhar niklay
      Posts
      333
      Threads
      17
      Thanks
      9
      Thanked 20 Times in 19 Posts
      Mentioned
      26 Post(s)
      Tagged
      3024 Thread(s)
      Rep Power
      24

      Re: فیس بک کی رنگ بازیاں - گل نوخیز اختر

      bohat alaa gi


    4. #4
      Family Member www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Forum Guru's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Location
      Pakistan
      Posts
      1,069
      Threads
      232
      Thanks
      0
      Thanked 34 Times in 30 Posts
      Mentioned
      43 Post(s)
      Tagged
      2895 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: فیس بک کی رنگ بازیاں - گل نوخیز اختر

      Walikum As Salam

      Bhut Khoob Ji





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •