لندن پلان پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے باریاں لینے کے لئے بنایا
چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پر اقتدارکیلئے مک مکاکیا،جب تک یہ باریاں لیتے رہیں گے کرپشن ختم نہیں ہوگی اوپرسے لڑائی مگراندرسے یہ بھائی بھائی ہیں،ہمارامیچ دونوں سے ہے:دھرنے سے خطاب اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لندن پلان ہم نے نہیں بلکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے نام پر بنایا تھااوردونوں جماعتوں نے اقتدارکی باریاں لینے کیلئے مک مکا کیا،ہمارا میچ ان دونوں جماعتوں سے ہے اور دونوں کی وکٹیں ایک ہی بال سے اڑائینگے ۔آزادی دھرنے سے خطاب میں انکاکہناتھاکہ2007ئمیں میثاق جمہوریت کے نام پربننے والے لندن پلان میں طے کیاگیاکہ دونوں جماعتیں ملکر نیب کا چیئرمین لگائینگی اور الیکشن کمشنرز کی تعیناتی بھی باہمی مشاورت سے کرینگی تاکہ الیکشن میں اپنی اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر سکیں،عام انتخابات کے دوران سندھ میں پیپلز پارٹی نے بھی بڑے پیمانے پر دھاندلی کی،جب آصف زرداری کو معلوم تھا کہ مئی 2013ء کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا تو پھرانہوں نے اسکے نتائج تسلیم کیوں کئے اور نواز شریف سے استعفیٰ کیوں نہیں مانگا؟ادھر ن لیگ کہتی رہی کہ پیٹ پھاڑ کر آصف زرداری سے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لیں گے تو یہ پیسہ کیوں واپس نہیں لیا گیا؟اسلئے کہ دونوں کامک مکاہے ،ان دونوں جماعتوں نے ملکر جاوید ہاشمی کے خلاف ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔عمران خان نے پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کے دورۂ ملتان کیلئے 750پولیس اہلکار کیوں بھیجے گئے جبکہ انکی کوئی سرکاری پوزیشن بھی نہیں،یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اکٹھے رہنا چاہتے ہیں،اوپر سے انکی لڑائی ہے اور اندر سے یہ بھائی بھائی ہیں،جب تک یہ دو جماعتیں اقتدار کی باریاں لیتی رہیں گی تب تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہو گی، آصف زرداری اور نواز شریف دونوں پر نیب کے کیسز ہیں، انکے ہوتے ہوئے ٹیکس جمع نہیں ہو گا،یہ دونوں ٹیکس چوری کرتے ہیں جبکہ انکے اپنے اثا ثے ملک سے باہر ہیں،زرداری کے دور میں ہر پاکستانی 35ہزارسے بڑھ کر 80ہزار روپے کا قرض دار ہو گیا اور نواز شریف کے دور اقتدار میں ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے کامقروض ہو چکا ہے ،دوسری طرف پاکستان میں 11کروڑ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے رہ رہے ہیں،ہم اقتدارمیں آکر سب سے پہلے انہیں غربت سے باہر نکالیں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کپتان آخری گیند تک مقابلہ کریگا،جو مرضی ہو جائے نواز شریف کے استعفے کے بغیر یہاں سے نہیں جاؤنگا،جمعہ کودھرنے کے سارے ریکارڈ توڑ دینگے ۔ عمران خان
Similar Threads:
Bookmarks