بہار و قافلۂ لالہ ہائے صحرائی شباب و مستی و ذوق و سرود و رعنائی! اندھیری رات میں یہ چشمکیں ستاروں کی یہ بحر ، یہ فلک نیلگوں کی پہنائی! سفر عروس قمر کا عماری شب میں طلوع مہر و سکوت سپہر مینائی! نگاہ ہو تو بہائے نظارہ کچھ بھی نہیں کہ بیچتی نہیں فطرت جمال و زیبائی ---------------------- ریاض منزل(دولت کدۂ سرراس مسعود ) بھوپال میں لکھے گئے
Bookmarks