کہ خودی سے میں نے سیکھی دوجہاں سے بے نیازی تو مری نظر میں کافر ، میں تری نظر میں کافر ترا دیں نفس شماری ، مرا دیں نفس گدازی تو بدل گیا تو بہتر کہ بدل گئی شریعت کہ موافق تدرواں نہیں دین شاہبازی ترے دشت و در میں مجھ کو وہ جنوں نظر نہ آیا کہ سکھا سکے خرد کو رہ و رسم کارسازی نہ جدا رہے نوا گر تب و تاب زندگی سے کہ ہلاکی امم ہے یہ طریق نے نوازی
Bookmarks