google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: جو عورت اور شراب کا دلداہ ہو

    1. #1
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      جو عورت اور شراب کا دلداہ ہو

      " تم پرندوں سے دل بہلایا کرو۔ سپاہ گری اس آدمی کے لئے ایک خطرناک کھیل ہے جو عورت اور شراب کا دلداہ ہو"
      یہ الفاظ اپریل ١١٧٥ء میں صلاح الدین ایوبی نے اپنے چچا ذاد بھائی خلیفہ الصالح کے ایک امیر سیف الدین کو لکھے تھے۔ ان دونوں نے صلیبیوں کو درپردہ مدد اور زر و جواہرات کا لالچ دیا اور صلاح الدین ایوبی کو شکست دینے کی سازش کی تھی۔
      صلیبی یہی چاہتے تھے،، انہوں نے حملہ کیا ۔ الصالح اور سیف الدین نے ان کی مدد کی ، صلاح الدین ایوبی نے ان سب کو شکست دی۔ امیر سیف الدین اپنا مال و متاع چھوڑ کر بھاگا۔ اس کی ذاتی خیمہ گاہ سے رنگ برنگے پرندے ،، حسین اور جوان رقاصائیں اور گانے والیاں ،، ساز اور سازندے اور شراب کے مٹکے برآمد ہوئے ۔۔ صلاح الدین ایوبی نے پرندوں کو،، ناچنے گانے والیوں اور ان کے سازندوں کو رہا کر دیا اور امیر سیف الدین کو اس مضمون کا خط لکھا:
      " تم دونوں نے کفار کی پشت پناہی کر کے ان کے ہاتھوں میرا نام و نشان مٹانے کی ناپاک کوشش کی مگر یہ نہ سوچا کہ تمہاری یہ سازش عالم اسلام کا نام و نشان بھی مٹا سکتی ہے۔ ۔۔ تم اگر مجھ سے حسد کرتے تھے تو مجھے قتل کرا دیا ہوتا ۔۔ تم مجھ پر دو قاتلانہ حملے کرا چکے ہو۔۔۔۔ دونوں ناکام رہے۔ اب ایک اور کوشش کر دیکھو۔۔۔ ہوسکتا ہے کامیاب ہوجاؤ۔۔ اگر تم مجھے یہ یقین دلا دو کہ میرا سر میرے تن سے جدا ہوجائے تو اسلام اور زیادہ سربلند ہوگا تو رب کعبہ کی قسم ، میں تمہاری تلوار سے اپنا سر کٹواؤں گا اور تمہارے قدموں میں رکھ دینے کی وصیت کروں گا۔۔
      میں تمہیں صرف یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ کوئی غیر مسلم مسلمان کا دوست نہیں ہوسکتا۔۔ تاریخ تمہارے سامنے ہے۔۔ اپنا ماضی دیکھو ۔۔ شاہ فرینک اور ریمانڈ جیسے اسلام دشمن صلیبی تمہارے دوست صرف اس لئے بنے کہ تم نے انہیں مسلمانوں کے خلاف میدان میں اترنے کی شہہ اور مدد دی تھی۔۔۔۔ اگر وہ کامیاب ہوجاتے تو ان کا اگلا شکار تم ہوتے اور اس کے بعد ان کا یہ خواب بھی پورا ہوجاتا کہ اسلام صفحہ ہستی سے مٹ جائے۔۔۔
      تم جنگجو قوم کے فرد ہو ۔ فن سپاہ گری تمہارا قومی پیشہ ہے۔ ہر مسلمان اللہ کا سپاہی ہے مگر ایمان اور کردار بنیادی شرط ہے۔ تم پرندوں سے ہی دل بہلایا کرو۔ سپاہ گری اس آدمی کے لئے ایک خطرناک کھیل ہے جو عورت اور شراب کا دلداہ ہو ۔۔۔۔ میں تم سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے ساتھ تعاون کرو اور میرے ساتھ جہاد میں شریک ہوجاؤ ۔۔ اگر یہ نہ کر سکو تو میری مخالفت سے باز آجاؤ۔۔۔ میں تمہیں کوئی سزا نہیں دوں گا۔ اللہ تمہارے گناہ معاف کرے۔۔ آمین!
      صلاح الدین ایوبی
      التمش ۔۔۔۔ کتاب ۔۔ داستان ایمان فروشوں کی


      Similar Threads:

    2. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: جو عورت اور شراب کا دلداہ ہو

      ہمیشہ کی طرح لاجواب
      جزاک اللہ خیر



    3. #3
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: جو عورت اور شراب کا دلداہ ہو

      Khush rehye!


    4. #4
      Designer www.urdutehzeb.com/public_html Daniel-7's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Location
      Dhaka, Bangladesh
      Posts
      1,241
      Threads
      396
      Thanks
      194
      Thanked 284 Times in 127 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      4299 Thread(s)
      Rep Power
      105

      Re: جو عورت اور شراب کا دلداہ ہو

      Jazak Allah khair. Salahuddin ayubi ke yeh waqeya pehle bhi padha tha. Share karne ke liye bahot shukriya.


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •