google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: کیا بیئر حرام ہے ؟

    Hybrid View

    1. #1
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      world documentry کیا بیئر حرام ہے ؟





      ایک دفعہ جمعہ کی اذان کے وقت ہمیں بینک میں گپ شپ پرتے دیکھا تو اشارے سے تخلیے میں ، یعنی باتھ روم کے دروازے تک ، لے گئے اور نصیحت کی کہ نماز پڑھا کرو ۔ اس سے دھیان غبن کی طرف نہیں جاتا ، بشرطیکہ پنج وقتہ پڑھی جائے ۔
      اتوار کی صبح کو حضرت غلام احمد پرویز کا درس سننے جاتے۔ دو تین دفعہ ہمیں بھی لے گئے ۔
      پر طبیعت ادہر نہیں آئی ۔
      فلسفہ اور اشعار کی بھر مار سے وعظ و درس پر ہمیں اپنی نثر کا گمان ہونے لگا ۔
      یہ تو ایسا ہی ہے جیسے کوئی "رولر اسکیٹ " پہن کر سجدہ کرنے کی کوشش کرے ۔

      رہے ابوالکلام آزاد سو وہ اپنی انا کے قتیل تھے ۔
      اسلام میں اگر انسان کو سجدہ روا ہوتا تو وہ اپنے آپ کو سجدہ کرتے ۔
      یعسوب الحسن غوری کہتے تھے کہ عالمِ دین کی صحبت سے روح کا سارا زنگ اتر جاتا ہے ۔
      البتہ دل پر جو پھپھوندی لگ گئی تھی ، اسے اتوار کی سہ پہر کو بیئر سے رگڑ رگڑ کر دھوتے تھے ۔
      ایک ڈاکٹر نے کہا تھا کہ تمھارے گردے میں جو سنگ ریزے ہیں وہ اس ہفتہ واری عمل سے فلش ہوجائیں گے ۔
      اکثر فرماتے کہ یوں بھی بیئر کو کٹھ مُلاؤں نے خواہ مخواہ حرام کر رکھا ہے ۔
      ایران میں تو اسے آب جو کہتے ہیں ۔
      خدا جانے کہاں تک صحیح ہے ، دشمنوں نے اڑائی تھی کہ ایوب خان کے عشرہ انحطاط میں سرکاری مفتی اعظم ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہ میگل یونیورسٹی سے علم دین کی سند لائے تھے ، یہ فتویٰ دے دیا کہ بیئر میں فقد پانچ فیصد الکحل اور 95 فیصد پانی ہوتا ہے ، اس کا پینا از روئے شرع حلال ہے ۔
      اسی نوع کے دو تین فتاویٰ پُر فتُور کی پاداش میں انہیں جلا وطن ہو کر دس گنی تنخواہ پر امریکہ جانا پڑا ۔
      اگر ڈاکٹر صاحب قبلہ ذرا بھی سمجھ اور سائنس سے کام لیتے تو فتویٰ میں عاقلوں کو
      بس اتنا اشارہ کافی تھا کہ بیئر 95 فی صد حلال ہے ۔


      از مشتاق احمد یوسفی زر گزشت صفحہ 60




      Similar Threads:

    2. #2
      Designer www.urdutehzeb.com/public_html Baniaz Khan's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Posts
      367
      Threads
      40
      Thanks
      0
      Thanked 2 Times in 2 Posts
      Mentioned
      16 Post(s)
      Tagged
      3772 Thread(s)
      Rep Power
      27

      Re: کیا بیئر حرام ہے ؟

      hahhahahhahahahha bhot achy









    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •