Originally Posted by intelligent086 یورپ میں لکھے گئے خرد نے مجھ کو عطا کی نظر حکیمانہ سکھائی عشق نے مجھ کو حدیث رندانہ نہ بادہ ہے ، نہ صراحی ، نہ دور پیمانہ فقط نگاہ سے رنگیں ہے بزم جانانہ مری نوائے پریشاں کو شاعری نہ سمجھ کہ میں ہوں محرم راز درون میخانہ کلی کو دیکھ کہ ہے تشنہ نسیم سحر اسی میں ہے مرے دل کا تمام افسانہ کوئی بتائے مجھے یہ غیاب ہے کہ حضور سب آشنا ہیں یہاں ، ایک میں ہوں بیگانہ فرنگ میں کوئی دن اور بھی ٹھہر جاؤں مرے جنوں کو سنبھالے اگر یہ ویرانہ مقام عقل سے آساں گزر گیا اقبال مقام شوق میں کھویا گیا وہ فرزانہ ٭ ٭ ٭ ٭ Umda aor Lajawab Sharing ka shukariya
Originally Posted by Dr Danish Umda aor Lajawab Sharing ka shukariya خوب صورت آراء اور پسند کا بہت بہت شکریہ
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks