
Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
Umda intekhab102
بن گیا تیغِ نگاہِ یار کا سنگِ فَساں
مرحبا، مَیں ! کیا مبارک ہے ، گراں جانی مجھے
وعدہ آنے کا وفا کیجے ، یہ کیا انداز ہے ؟
تم نے کیوں سونپی ہے میرے گھر کی دربانی مجھے ؟
وائے ! واں بھی شورِ محشر نے نہ دَم لینے دیا
لے گیا تھا گور میں ، ذوقِ تن آسانی مجھے
میرے غم خانے کی قسمت جب رقم ہونے لگی
لِکھ دیا منجملۂ اسبابِ ویرانی مجھے
کیوں نہ ہو بے التفاتی ؟ اُس کی خاطر جمع ہے
جانتا ہے صیدِ پُرسش ہائے پنہانی مجھے
ہاں ! نشاطِ آمدِ فصلِ بہاری، واہ، واہ
پھر ہُوا ہے تازہ، سودائے غزل خوانی مجھے
Thanks 4 Sharing
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)



Reply With Quote
Bookmarks