ایک عورت کی خواب گاہ میں
ایک عورت کی خواب گاہ میں
روشنی اور اندھیرا
باہم آمیز ہو جاتے ہیں
ایک عورت کی خواب گاہ میں
ایک مرد کے سوا
سب کچھ ہوتا ہے
ایک عورت کی خواب گاہ میں
کھلی کھڑکی سے
بارش در آتی ہے
اور ہوا پردوں کو چھیڑتی ہے
ایک عورت کی خواب گاہ میں
رات بیت جاتی ہے
لیکن سورج طلوع نہیں ہوتا
اور صبح کا انتظار طویل ہو جاتا ہے۔
٭٭٭
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out
Reply With Quote
Bookmarks