کہوتم کہاں ہو
مرےدل کے سورج کہاں ہو
یہاںشب کی وحشت
ہر اکٹی وی چینل پہ منظر کشا ہے
کہیںکوئی کتا کسی لاش کو کھا رہا ہے
کہیںکوئی قیدی برہنہ کھڑا ہے
کہیںکوئی خودکش دھماکہ ہوا ہے
ذرادیر پہلے
جہاںروشنی کا پڑاؤ تھا اور زندگی تھی
وہاںاب اندھیرے کا ڈسکو ہے، مرگ دعا ہے
الاؤبجھا ہے
کوئیرو رہا ہے
مگرخواب زار تمنا میں آنکھیں نہیں ہیں
پرندہسر شاخ کچنار سن ہو گیا ہے
٭٭٭
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out
Reply With Quote
Bookmarks