اقتدار میں آ کر غیرقانونی کام کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے: عمران
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مطالبات منوائے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ کارکنوں کے حوصلے بلند ہی پولیس ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی جب خوف کی زنجیریں ٹوٹ گئیں حقیقی آزادی مل جائے گی۔ اسلام آباد: (دنیا نیوز) دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکمران جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ پولیس جتنے مرضی ظلم کر لے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ مطالبات منوائے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لوگ وی آئی پی کلچر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جب خوف کی زنجیریں ٹوٹ گئیں حقیقی آزادی مل جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے کاروبار ملک سے باہر ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں اگر دھرنے میں ڈیڑھ ہزار افراد آتے ہیں تو حکومت نے تیس ہزار پولیس اہلکار کیوں تعینات کر رکھے ہیں۔
Similar Threads:
Bookmarks