google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: نئے انتظامی یونٹس ، ورنہ پاکستان دنیا کے ن

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      نئے انتظامی یونٹس ، ورنہ پاکستان دنیا کے ن

      نئے انتظامی یونٹس ، ورنہ پاکستان دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا : الطاف حسین


      ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنائے جائیں ، لوکل باڈیز سسٹم لایا جائے اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر انتخابی دھاندلی کے الزامات کے بعد فوج کو عوام کا ساتھ دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
      کراچی (دنیا نیوز) اپنی سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حیسن نے کہا کہ نئے صوبے نہ بنانے کی ضد پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹادے گی۔ ملک بچانے کیلئے آبادی کے لحاظ سے انتظامی یونٹس کی تقسیم اور فی الفورلوکل باڈی سسٹم لایا جائے.جبکہ اعلیِ عدلیہ کے ججز پر انتخابی دھاندلی کے الزامات کےبعد فوج کو عوام کا ساتھ دینے کیلئے تیار رہنا چائیے۔ ملک کی سیاسی ، معاشی اور امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے ۔ کرپشن ملک کو دیمک کے طرح چاٹ رہی ہے لیکن ملک کی قدر وہ کیا جانیں جنھوں نے آزاد وطن حاصل کرنے کیلئے کوئی قربانی نہ دی ہو۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کیلئے جان قربان کرنے والوں کی اولادیں ہیں ، مگر ہم پر ملک دشمنی ، غداری اور جناح پور بنانے کے الزام لگائے گئے۔ اگر آبادی کے لحاظ سے انتظامی یونٹس نہیں بنائے گئے تو پاکستان دنیا کے نقشہ پر باقی نہیں رہے گا۔ ملک کو بچانے کیلئے فوری طور پر لوکل باڈیز کا نظام لایا جائے ، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کے نئے صوبے بنانے کے بیان پر سندھی قوم پرست بہت واویلا کر رہے ہیں۔ نئے انتظامی یونٹس کی بات کرنا ملک توڑنے کے مترادف نہیں ہے۔ فوج کی تعداد بڑھتی ہے تو کیا ، نئی چھاؤنیاں اور بریگیڈ نہیں بنائی جاتیں ، ملک کو آبادی کے لحاظ سے نئے انتظامی یونٹس میں تقسیم کیاجانا ضروری ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ 20 کروڑ کی آبادی کے لیے صرف 4 صوبے ہیں ، بلوچستان کا جتنا رقبہ ہے ، اتنے رقبہ پر 5 سے 6 ملک بن جاتے ہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری بھی نئے صوبوں کی بات کر رہے ہیں۔ فوج سے کہتا ہوں ہماری باتوں کو گہرائی میں سمجھنے کی کوشش کریں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت اور سویلین کا کام نظام حکومت چلانا ہے ۔ لیکن جب اعلیِ عدلیہ کے ججز پر انتخابی دھاندلی کے الزامات لگنے لگیں تو فوج کو عوام کا ساتھ دینے کیلئے تیار رہنا چائیے ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ کسی پر شب خون نہیں مار رہے ۔ لیکن اس ملک میں صرف دولت مندوں کی عزت ہے۔ چاہے وہ پیسہ کتنی کرپشن کر کے کمایا گیا ہو۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ فوج غریبوں کو بھی عزت دلانے کیلئے ان کا ساتھ دیں ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ تحریکی ساتھی مجھے تنہا چھوڑ رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھی جان قربان کر سکتے ہیں الطاف حسین کونہیں چھوڑسکتے ، پارٹی میں جو جاگیر دار بن گئے ہیں ان کے گلے سے آئرن راڈ نکال لوں گا۔ الطاف حسین نے کہا کہ بڑی کرسیوں کو صاف کردیا ہے ، تاکہ کوئی چپک کر نہ بیٹھ سکیں۔ ان بچوں اور بچیوں کے لئے جلد نشستوں کا اعلان کروں گا ، جنھوں نے ان کو دیکھا ہی نہیں۔ قوم پرست بھائیوں سے کہتا ہوں کہ لڑنے لڑانے کی باتیں کرنا اچھی بات نہیں ، نہ کوئی سندھی ہے نہ پنجابی ، نہ بلوچی نہ پٹھان ، سب پاکستانی ہیں۔ خون سندھی کا بہے یا مہاجر کا ، تکلیف دونوں کی ماں کو ہوگی ، جوایم کیو ایم کوختم کرنے کی بات کرے گاوہ غرق ہو جائے گا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں لڑنے والے فوجیوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔




      Similar Threads:

    2. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نئے انتظامی یونٹس ، ورنہ پاکستان دنیا کے ن

      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نئے انتظامی یونٹس ، ورنہ پاکستان دنیا کے ن






    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •