دانشمندی
سیاہ گوش سے لوگوں نے کہا کہ تجھے شیر کا ساتھ کیوں پسند آیا؟ سیاہ گوش نے جواب دیا۔ ’’شیر کا ساتھ اس لئے پسند آیا کہ اس کا بچا کھچا کھالیتا ہوں اور دشمنوں کے شر سے بچا رہتا ہوں کہ شیر کے دبدبے سے کوئی میرے نزدیک نہیں آتا۔ شیر کی پناہ میں زندگی بسر کررہا ہوں۔‘‘انہوں نے کہا۔ ’’اب جبکہ تو شیر کی حمایت کے سایہ میں آگیاہے اوراس کی مہربانیوں کاتواقرار بھی کرتا ہے تو اس کے زیادہ نزدیک کیوںنہیں جاتا؟‘‘سیاہ گوش نے جواب دیا کہ شیر کی مہربانیوں کے باوجودانش مندی اسی میں ہے کہ اس سے دور رہوں اور محفوظ رہوں۔ ہوسکتا ہے شیر کا کسی وقت مزاج بگڑ جائے اور وہ مجھے ہی اپنا لقمہ بنائے اس لئے پرے رہنا بہتر ہے۔ اطمینان قلب کسی بزرگ سے لوگوں نے پوچھا کہ تصوف کی حقیقت کیا ہے؟ بزرگ نے جواب دیاکہ اب سے پہلے دانائوں میںایک گردہ ہوتاتھا۔ ان لوگوں کی صورت پراگندہ اوردل مطمئن ہوتا تھا اور اب ایک ایسی مخلوق ہے جن کا ظاہر مطمئن ہے لیکن دل پر اگندہ ہے۔ اطمینان قلب بڑی چیز ہے۔ مفلس وہ نہیں جس کے پاس دولت نہیں در حقیقت مفلس تو وہ ہے جس کے پاس خزانہ تو ہے اطمینان قلب نہیں ہے۔ (حکایات کاانسائیکلو پیڈیا‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭
Similar Threads:
Bookmarks