google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کی وصیت

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کی وصیت

      جو انسان کو صحیح معنوں میں زندگی گذارنے کا ڈھنگ سکھاتی ہے
      *****
      یہ 18ہجری638 /عیسوی کا واقعہ ہے،اسلامی لشکرحضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کی سرکردگی میں کئی ایسے علاقے فتح کر چکے تھے، جہاں کبھی ظلم وستم کا دور دورہ تھا۔شام،عراق اور فلسطین کے بہت سے علاقوں پہ اسلامی حکومت قائم ہو چکی تھی۔اب مصر کی سمت پیش قدمی کرنے کا ارادہ تھا۔ پچھلے چار برس سے حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ ہی تمام اسلامی لشکروں کے سپہ سالار چلے آ رہے تھے۔ اچانک شام کے کئی علاقوں میں طاعون کی وبا پھوٹ پڑی۔جب کئی مسلمان اس کے ہاتھوں شہید ہو ئے ،تو اسلامی لشکر کو عارضی طور پہ پیش قدمی روکنا پڑی۔وبا تیزی سے پھیلی اور اس نے عراق اور عرب کے دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جب خلیفتہ المسلمین،حضرت عمر فاروقؓ کو اس آفت کی خبر ملی،تو وہ صورت حال کا جائزہ لینے شام تشریف لائے۔آ پ نے سالار لشکر اور دیگر کمانڈروں سے گفتگو فرمائی اور حالات کا جائزہ لیا۔انھوں نے پھر فیصلہ کیا کہ اسلامی لشکر کو واپس عرب آ جانا چاہیے۔ تاہم حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ فیصلے سے متفق نہ ہوئے۔کہنے لگے: عمرؓ!تقدیر الٰہی سے بھاگتے ہو؟یاد رہے، حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ بڑے دلیر اور جلیل القدر صحابی تھے۔سرہانے برہنہ شمشیر رکھ کر سوتے۔ حضرت عمرفاروق ؓ یہ بات سن کر سناٹے میں آ گئے۔ کچھ دیر ٹکٹکی باندھے اپنے سپہ سالار کو دیکھتے رہے، پھر فرمایا:ہاں ،تقدیر الٰہی سے بھاگتا ہوں،مگر بھاگتا ہوں تقدیر الٰہی کی طرف! خلیفتہ المسلمین اور اسلامی عساکر کے سپہ سالار پھر وبا سے بچنے کی تدابیر پہ غور کرتے رہے۔بعد ازاں حضرت عمرؓ واپس عرب تشریف لے گئے اور حضرت علیؓ و دیگر کبار صحابہ سے صلاح مشورہ کیا۔ مشوروں کے بعد انھوں نے حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کو لکھا کہ اسلامی لشکر مرطوب فضا والے مقام پہ فروکش ہے۔لہذا اسے خیر باد کہہ کر کسی خشک جگہ چلے جائیے۔اس ہدایت پہ عمل کرتے ہوئے مسلمان جابیہ کے بلند مقام پہ چلے آئے۔ مگر وہیں حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کا وقت آخر آ پہنچا۔ طاعون نے انھیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جب مرض کی شدت بڑھی، تو انھوں نے فوراً حضرت معاذ بن جبلؓ کو اپنا جانشین مقرر فرمایا اور اپنے فرزند، حضرت عامرؒ کو سب کے سامنے ایک وصیت فرمائی۔ یہ وصیت جو بڑے پُر اثر الفاظ میں دی گئی، درج ذیل ہے: بیٹے!میری کامیابی کا راز یہ ہے کہ میں نے کبھی خود کو دوسرے انسانوں سے بالاتر نہیں سمجھا۔اور میں ایسا کیوں سمجھتا؟جبکہ مجھے معلوم ہے کہ سوائے اللہ تعالی کے،کوئی بھی فنا سے محفوظ نہیں۔اگر میں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں پہ ناز کرتا،تو اس سے بڑا جرم کون سا ہوتا؟میں خوب جانتا تھا کہ ایک معمولی بیماری بھی میرے تدبر و تفکر کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ مجھے علم تھا،میری قوت ِگویائی اور میرا عزم و استقلال ایسی نعمتیں ہیں جو چند لمحوں میں مجھ سے واپس لی جا سکتی ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ میری زندگی فانی ہے جس کی ہنگامہ آفریں مصروفیت نے مجھے شہرت بخشی۔ مگر وہ بھی زوال اور فنا سے محفوظ نہ تھی۔اسی باعث میں بیدار ہوتا،تو ہمیشہ موت کو نگاہوں کے سامنے رکھتا۔سوتے وقت بھی اسے اپنے سرہانے پہ رکھ کر سوتا۔یہی وجہ ہے، گھمنڈ، غرور، تکبر،تصنّع اور انا میرے محسوسات پر کبھی غالب نہ آ سکے۔ بیٹا! یہ سچ ہے کہ میں نے دوسروں کی اصلاح کے لیے کم کوششیں کیں،مگر خدا کا شکر ہے،میں اپنی اصلاح کرنے میں کامیاب ہو گیا۔عامر!اگر تم نے بھی میرے نقش قدم پہ چلتے ہوئے میری جیسی زندگی گذاری،تو مجھے یقین ہے،تم اطمینان کے ساتھ زندگی بسر کرو گے۔اللہ تمھیں نیک عمل انجام دینے کی توفیق بخشے،آمین۔ تب تک نماز مغرب کا وقت ہو چکا تھا۔فوراً اذان کہی گئی۔لشکر کے نئے سالار،حضرت معاذ بن جبلؓ نے امامت کے فرائض انجام دئیے۔حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ نے بستر پہ لیٹے لیٹے نماز ادا فرمائی۔عبادت الٰہی کے بعد جب مسلمان اپنے محبوب سپہ سالار کے خیمے میں داخل ہوئے ،تو دیکھا کہ وہ اپنے رب کے حضور حاضر ہو چکے تھے۔ ٭٭٭
      سیدعاصم محمود





      Similar Threads:

    2. #2
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      61

      Re: حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کی وصیت

      Jazak Allah...............!

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کی وصیت

      Allahu Akbar


    4. #4
      Designer www.urdutehzeb.com/public_html Daniel-7's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Location
      Dhaka, Bangladesh
      Posts
      1,241
      Threads
      396
      Thanks
      194
      Thanked 284 Times in 127 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      4299 Thread(s)
      Rep Power
      105

      Re: حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کی وصیت

      Allahu Akbar. Very nice sharing.


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •