google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: انسانوں کا کام

    1. #1
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      انسانوں کا کام



      اور پھر وہاں صفائی کا وقت ہو گیا، ہسپتال کے سارے خاکروب جھاڑو اور ٹاکیاں لے کر نکل آے- ایک جمعدار نے مور کی دم جیسا جھاڑو ہوا میں لہرایا اور پاس کھڑے ٹاکی برادر سویپر سے بولا " یہ بچہ مرتا ہے اور نہ ہی یہ مائی یہاں سے جاتی ہے، دیکھو خون سے سارا فرش گندا کر دیا- اگر صاحب راونڈ پر آگئے تو بے عزتی تو ہماری ہی ہوگی نا-"
      ٹاکی بردار نے اثبات میں سر ہلایا اور بولا، "چلو اس مائی کی چھٹی کریں-"
      دونوں چلتے...
      ہوئے آخری سانسیں لیتے بچے کے قریب آے اور بوڑھی نانی سے مخاطب ہو کر بولے " بڑی اماں تمہیں کتنی بار سمجھایا ڈاکٹر صاحب میٹنگ میں ہیں تم اسے کسی پرائیویٹ ہسپتال میں کیوں نہیں لے جاتی ، اس کی جان کی دشمن کیوں بنی ہو-"
      بچے نے خالی آنکھوں سے اوپر کھڑے خاکروبوں کو دیکھا اور سوچا کیا موت کے فرشتے ایسے ہوتے ہیں، بھدے ، بدبو دار اور گندے.... نہیں اس کے اندر سے آواز آئی، فرشتے تو نور ہی نور ہوتے ہیں- ان کے پروں سے بھینی بھینی خوشبوئیں نکلتی ہیں اور ان کے لبادوں سے نرم اور ٹھنڈی روشنیاں پھوٹتی ہیں تو پھر وہ کہاں ہیں، اس نے تھک کر آنکھیں بند کر لیں اور ساتھ ہی کانوں
      میں آوازوں کا ہجوم ٹھٹھک کر روک گیا، اس نے ایک لمبی ہچکی لی اور ہسپتال کے کوریڈور میں گونجتی ہوئی چیخ کے ساتھ ساری روشنیاں بجھ گئیں-اب امن ہی امن تھا- سکون ہی سکون اور بھر پرائویٹ ایمبولینس کے ڈرائیور نے اپنے ساتھی سے پوچھا " بڑھیا کے کھیسے (جیب) میں کچھ ہے بھی یا نہیں -"
      چھوٹے نے ٹاکی سے ہاتھ صاف کے اور بولا " استاد اگر اس کے پاس پیسے ہوتے تو وہ بچہ کسی ڈاکٹر کو نہ دکھا دیتی، بیچارہ یوں ہسپتال کے فرش پر تو نہ مرتا-"
      "ہوں -" استاد نے نفرت سے گردن کو جھٹکا دیا اور گاڑی سٹارٹ کر کے وہاں سے فرار ہو گیا-
      اور وہاں لاش پر مجمع لگا تھا، نادار ،غریب اور بےبس لوگوں کا مجمع ، سب تاسف سے ہاتھ مل رہے تھے- سب قاتل ڈرائیوروں کو گالیاں دے رہے تھے- سب دبے دبے لفظوں میں ہسپتال کی انتظامیہ کو کوس رہے تھے-
      لیکن وہاں لاش کو گھر پہنچنے والا کوئی نہیں تھا- نہ بوڑھی نانی کے بازوں میں اتنی طاقت تھی کہ وہ حسین کی لاش کو اٹھا کر ملتان کی تنگ گلیوں میں راستہ تلاش کر سکتی-
      مکھیوں نے سوچا چلو ہم ہی اس ننھی لاش کو کفن دیں کہ کفن کے بغیر لاشیں برہنہ ہوتی ہیں-
      اور ذرا دور سٹور میں درجنوں نئے سٹریچر پڑے تھے لیکن سٹور کیپر کو انھیں باہر نکالنے کی اجازت نہ تھی- ایمرجنسی میں نصف درجن بیڈ خالی تھے لیکن الاٹ کرنے والا کلرک کھانا کھانے گیا تھا-
      فریج میں خون کی بوتلیں اور زندگی بچانے والے سینکڑوں انجکشن تھے لیکن ڈاکٹر صاحب میٹنگ میں تھے.......
      لیکن مکھیوں کے کفن میں چھپی لاش چیخ چیخ کر کہ رہی تھی ، جہاں احساس نہیں ہوتا وہاں انسان نہیں گدھ بستے ہیں اور گِدھوں کے شہر میں انسانوں کو مر ہی جانا چاہیے-
      مجھے یقین ہے حساب کے فرشتے جب یہ ننھی سی لاش الله تعالیٰ کے حضور پیش کریں گے تو خالق کائنات کا دامن تھام کر ضرور کہیں گے -
      " یا باری تعالیٰ آپ اجازت دیں تو مردہ ضمیروں کے اس شہر کو قبرستان بنا دیں-"
      تو باری تعالیٰ مسکرا کر کہیں گے- " نہیں، شہروں کو قبرستان بنانا فرشتوں کا نہیں انسانوں کا کام ہے-


      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      130

      Re: انسانوں کا کام

      sad nd bitr reality of our socity..... Allah hum sub ko aik dosry ka ehsas karny or madad karny ki toofeeq day ameen.....



    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: انسانوں کا کام

      اسلام وعلیکم
      انتہائی سبق آموز اور لمحہ فکریہ کہ ہم لوگ کسطرف جا رہے ہیں ۔ معاشرے کے کریہہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے



    4. #4
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      61

      Re: انسانوں کا کام

      Wah
      Lajawab,lajawab,lajawab...........!

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    5. #5
      Designer www.urdutehzeb.com/public_html Daniel-7's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Location
      Dhaka, Bangladesh
      Posts
      1,241
      Threads
      396
      Thanks
      194
      Thanked 284 Times in 127 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      4299 Thread(s)
      Rep Power
      105

      Re: انسانوں کا کام

      Allah sabke zameer ko jaga den.


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •