چاچا جی اور بھولے بادشاہ ایک ساتھ سڑک پار کر رہے تھے اچانک چاچا جی کی نظر ایک تیز رفتار گاڑی پر پڑی ، چاچا جی نے اپنے دھیان میں جاتے بھولے بادشاہ کا ہاتھ پکڑ کا اپنی طرف کھینچ لیا ، گاڑی " زن " سے بھولے کے پاس سے گزری ۔
بھولے بادشاہ - شکریہ پاجی ! آپ نے مجھے پکڑ لیا ورنہ ۔ ۔ ۔
دوسری بار ایک پرانی عمارت کے پاس سے گزرتے ہوئے چاچا جی کی نظر اُوپر سے گرتے صوفے پر پڑ گئی اس بار بھی چاچا جی نے اپنے دھیان میں جاتے بھولے بادشاہ کا ہاتھ پکڑ کا اپنی طرف کھینچ لیا ، صوفہ " ڈز " سے بھولے بادشاہ سے کچھ دور ہی گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ۔
بھولے بادشاہ - شکریہ پاجی ! آپ نے مجھے پکڑ لیا ورنہ ۔ ۔ ۔
تیسری بار بھی جب چاچا جی نے بروقت سڑک پر پڑی بجلی کی تار دیکھ لی اور بھولے کو بچا لیا تو بھولے بادشاہ آبدیدہ سے ہو گئے ۔
بھولے بادشاہ - پاجی ! آپ ہر بار بر وقت اقدام کر کے مجھے بچا لیتے ہیں مگر جب میری شادی ہو رہی تھی تب آپ کہاں تھے ؟



Similar Threads: