آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ، تازہ کارروائی میں 32 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج کی کارروائی میں 32 دہشتگرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔
شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شمالی وزیر ستان کے علاقے جنگی دار کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 32 دہشتگرد مارے گئے اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی بارود سے بھری 23 گاڑیوں اور اسلحے کے چار ذخیرے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
Similar Threads:
Bookmarks