مشکل بہت تھا ساتھ نبھانا مرے لئےلازم تھا تجھ کو بھول ہی جانا مرے لئے
رکتا کہاں ہے وقت کسی کے بھی واسطےویسے بھی تھا گراں وہ زمانہ مرے لئے
اٹھتے تھے میرے پاؤں ،سفر بھی تھا دو قدمپھر بھی کٹھن تھا لوٹ کے آنا مرے لئے
دشوار تھا تجھے بھی مرے گھر کا رستہشاید یہی بہت تھا بہانہ مرے لئے
آواز میرے حلق میں میری اٹک گئی
اچھا نہیں تھا تجھ کو بلانا مرے لئے٭٭٭
Similar Threads:
Bookmarks