google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: نماز ورزشوں کا کامل مجموعہ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      نماز ورزشوں کا کامل مجموعہ

      نماز میں تمام ورزشیں شامل ہیں نماز اگر صحیح طور سے ادا کی جائے تو ہر عمر کے مرد و زن کیلئے نہایت متوازن و مناسب ورزش کا کام دیتی ہے۔ عموماً نماز میں مندرجہ ذیل کوتاہیاں سرزد ہو جاتی ہیں۔
      1۔ ہم رکوع میں جھکی ہوئی کمر کو سیدھا یعنی زمین کے متوازی نہیں رکھتے۔
      2۔ اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھ کر سجدے میں نہیں جا سکتے۔
      3۔ سجدے میں کہنیاں زمین پر لگا لیتے ہیں اور ہتھیلیوں پر بوجھ نہیں ڈالتے۔
      4۔ مرد سجدے میں رانوں کو پیٹ کے ساتھ لگا لیتے ہیں اور اس طرح پیشانی کو زمین پر گھٹنوں کے قریب ہی رکھ لیتے ہیں۔
      5۔ سجدے سے اٹھتے وقت ہاتھ گھٹنوں کے اوپر نہیں رکھتے بلکہ زمین پر ہاتھ رکھ کر اٹھتے ہیں۔
      6۔ سلام پھیرتے وقت گردن کو پوری طرح نہیں موڑتے۔ اگر ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد اور عمل کے مطابق صحیح طریقے سے نماز ادا کریں تو جسم کا کوئی عضو ایسا نہیں ہے جس کی بہتر طریقے سے ورزش نہ ہو جائے۔ تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
      ٭ نماز کی حرکات کا موازنہ Isometric Exercises سے کیا جا سکتا ہے جو خلا باز خلا میں جانے سے قبل محدود جگہ میں رہ کر کرتے ہیں۔ اس طریقے سے کئی ماہ تک محدود جگہ میں رہنے کے باوجود ان کے عضلات درست حالت میں رہتے ہیں۔ اگر ہم صحیح مسنون طریقے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور نمونہ کے مطابق نماز ادا کریں تو جسم کا کوئی ایسا عضو نہیں جس کی بہترین طریقے پر ورزش نہ ہو جاتی ہو۔
      ٭نماز کی ان حرکات سے ایک بہترین ورزش ہوتی ہے اور نماز میں اعتدال کے سبب ان میں مزید قدرتی توازن اور اعتدال رہتا ہے۔ دوسری ورزشوں کی طرح ہیجانی کیفیت نہیں ہوتی۔ اچھے طریقے سے خون کی فراہمی کے سبب دل مکمل طور پر صحت مند رہتا ہے نہ خون گاڑھا ہوتا ہے نہ اس کی گردش خراب ہوتی ہے۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے کس قدر بجا فرمایا ہے: جسم میں ایک لوتھڑا ہے جب تک وہ ٹھیک رہتا ہے تمام جسم ٹھیک رہتا ہے اور اگر اس میں خرابی پیدا ہو جائے تو سارا جسم خراب ہو جاتا ہے۔ خوب سمجھ لو وہ دل ہے (مسلم ۔ ابن ماجہ)
      ٭ ذرا غور کریں تو نماز کے دوسرے بے شمار فوائد کے علاوہ یہ فائدہ بھی بہ آسانی سمجھ آجاتا ہے۔ مثلاً جب معدہ خالی ہوتا ہے تو رکعات کی تعداد کم ہو جاتی ہے جیسے فجر عصر اور مغرب میں مگر کھانے کے بعد ظہر اور عشاءکی رکعت زیادہ ہیں۔ کھانا کھانے کے بعد چربی کی زیادتی ہو جاتی ہے۔ رمضان المبارک میں بعد مغرب افطاری میں زیادہ کھایا جاتا ہے تو عشاءمیں تراویح کی رکعات کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس طرح نماز روحانی برکات کے ساتھ ایک متوازن جسمانی ورزش کا ذریعہ بھی بن جاتی ہے اور خون گاڑھا نہ ہونے کا سبب ہو جاتی ہے۔
      ٭جسم میں بیماریاں جیسے کان دردچشم آشوبی اورگردن کی بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے۔
      ٭ نماز باجماعت کیلئے بار با مسجد کی حاضری گھر سے مسجد تک آمد و رفت اور اس اہتمام کیلئے بھاگ دوڑ روح اور جسم دونوں کیلئے بابرکت ہے۔




      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: نماز ورزشوں کا کامل مجموعہ

      bila shuba

      jazak ALLAH kaseera
      khush rehye


    3. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      130

      Re: نماز ورزشوں کا کامل مجموعہ

      jazak Allah...



    4. #4
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: نماز ورزشوں کا کامل مجموعہ

      MAsha Allah


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •