google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: شہرِ چارہ گراں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      شہرِ چارہ گراں



      پس شہرِ چارہ گراں
      نرم آبی قباؤں میں ملبوس کُچھ نوجواں
      اپنے اپنے فرائض کی تکمیل میں
      مثلِ موجِ صبا ،پھر رہے ہیں
      آنسوؤں کا مداوا
      دُکھوں کی مسیحائی
      زخمِ ہُنر کی پذیرائی کرتے ہُوئے
      پھُول چہرہ،فرشتہ قبا،زندگی رنگ،شبنم زباں ،چاندنی لمس،عیسیٰ نفس چارہ گر مجھ کو بے طرح اچھے لگے
      جی یہ چاہا کہ اُن کے لیے کُچھ لکھوں
      اُن کے چہروں کی یہ مہرباں چاندنی
      اُن کی آنکھوں کی یہ نرم دل روشنی
      ان کے لہجوں کی غم خوار تابندگی
      ان کے ہونٹوں کی دلدار پیاری ہنسی
      یوں ہی روشن رہے، جگمگاتی رہے
      زندگی اُن کے ہمراہ ہنستی رہے
      یہ دُعا میرے ہونٹوں پہ لیکن ادھُوری رہی
      دفعتاً جانے کس سمت سے
      ایک انساں کا زخمی بدن ا گیا
      خُوں میں ڈوبا ہُوا،کرب آلوّّد چہرہ
      مرے ذہن پر اس طرح چھا گیا
      میری پلکوں کی مانند لہجہ بھی نم ہو گیا
      گفتگو کی قبا بھی لہُو رنگ ہونے لگی
      مگر جو مسیحا مِرے سامنے تھا
      کھڑا مُسکراتا رہا
      سلسلہ اُس کی باتوں کا چلتا رہا
      اُس کی آنکھوں میں ہلکا سا بھی دُکھ نہ تھا
      بلکہ وہ
      میری افسردگی دیکھ کر ہنس دیا___:
      بی بی ! اس طرح تو روز ہوتا ہے
      کوئی کہاں تک پریشان ہو
      کون اوروں کے دُکھ مول لے
      روز کی بات ہے
      چھوڑیے بھی اسے۔آئیں باتیں کریں !
      میری آنکھیں تقدس کے پیکر کو حیرت سے تکنے لگیں
      میں فرشتوں کے پرسے تراشے ہُوئے
      نرم آبی لبادے میں ملبوس انسان کو دیکھتی رہ گئی
      مجھ کو لوگوں نے سمجھایا۔۔دیکھو۔۔سُنو۔۔
      یہ مسیحا ہیں ،ان کے لیے موت بھی
      عام سا واقعہ ہے،قیامت نہیں !
      چارہ سازی کی منزل مبارک انھیں
      پر یہاں تک یہ جس راہ سے آئے ہیں
      اُس میں ،ہر موڑ پر
      ان کے دِل کے پیروں تلے آئے ہیں
      نرم حسّاس دل کے عوض،چارہ سازی خریدی گئی
      اور یہ قیمت بہت ہی بڑی ہے۔۔بہت ہی بڑی
      سحاب تھا کہ ستارہ، گریز پا ہی لگا
      وہ اپنی ذات کے ہر رنگ میں ہَوا ہی لگا
      میں ایسے شخص کی معصومیت پہ کیا لکھوں
      جو مجھ کو اپنی خطاؤں میں بھی بھلا ہی لگا
      زباں سے چُپ ہے مگر آنکھ بات کرتی ہے
      نظر اُٹھائی ہے جب بھی تو بولتا ہی لگا
      جو خواب دینے پہ قادر تھا، میری نظروں میں
      عذاب دیتے ہُوئے بھی مجھے خدا ہی لگا
      نہ میرے لُطف پہ حیراں نہ اپنی اُلجھن پر
      مُجھے یہ شخص تو ہر شخص سے جُدا ہی لگا



      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Ali_'s Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      2,428
      Threads
      460
      Thanks
      2
      Thanked 7 Times in 5 Posts
      Mentioned
      13 Post(s)
      Tagged
      1473 Thread(s)
      Rep Power
      32

      Re: شہرِ چارہ گراں

      T4$ Keep It Up


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •