google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: مفاہمت

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Trash مفاہمت



      زندگی کے لیے
      اب تمھارا رویہ ،اچانک بہت صلح جُو ہو گیا ہے
      (سمندر کی سرکش ہواؤں کو
      جُوئے شبستاں کی آہستہ گامی مبارک!)
      یہ اچھا شگن ہے
      ہوا کے مقابل
      اگر پھُول آئے
      تو پھر پنکھڑی پنکھڑی
      اُجلے بادل کے خوابوں کی صُورت بِکھر جائے گی
      سو ایسے میں ،جھکنے میں ہی خیر ہے!
      بارشِ سنگ میں
      خواب کے شیش محل کو کب تک بچائے رکھیں
      اِتنے ہاتھوں میں پتھر ہیں
      کوئی تو لگ جائے گا
      اور پھر
      گھُپ اندھیرے میں کب تک نظر کرچیاں ان کی ڈھونڈے
      کیا یہ بہتر نہ ہو گا
      کہ ایسی قیامت سے پہلے ہی
      ان شیش محلوں کو ہم
      مصلحت کی چمکتی ہوئی ریت میں دفن کر دیں
      اور پھر خواب بُنتی ہُوئی آنکھ سے معذرت کر لیں !
      سو تم نے بھی اب
      ایک ہاری ہُوئی قوم کے رہنما کی طرح
      اپنے ہتھیار دُشمن کے قدموں میں رکھ کر
      نئی دوستی کا لرزتا ہُوا ہاتھ اس کی طرف پھر بڑھایا ہے
      اور میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے
      کہ ہتھیار دینے کی اس رسم میں
      کیا کروں
      تمھاری چمکدار ،متروکہ تلوار کو
      بڑھ کے چُوموں
      کہ اپنے گلے پر رکھوں ؟



      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Ali_'s Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      2,428
      Threads
      460
      Thanks
      2
      Thanked 7 Times in 5 Posts
      Mentioned
      13 Post(s)
      Tagged
      1473 Thread(s)
      Rep Power
      32

      Re: مفاہمت

      T4$ Keep It Up


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •