google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: لال مسجد کا مسمار جامعہِ حفصہ کے پلاٹ پر حق

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      لال مسجد کا مسمار جامعہِ حفصہ کے پلاٹ پر حق

      لال مسجد کی انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے مسمار کی جانے والی عمارت جامعہِ حفصہ اور لائبریری کے پلاٹ پر حق ملکیت کا تحریری بورڈ آویزاں کردیا۔
      انتظامیہ نے مسجد کے ساتھ ایک بورڈ لگایا جس میں اراضی کو اپنی جائیداد قرار دیا گیا جبکہ دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اس معاملے پر تاحال خاموش ہے۔
      واضح رہے کہ پرویز مشرف کے دوران حکومت میں لال مسجد اور اس سے ملحقہ مدرسے اور لائبریری پر ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد جامعہِ حفصہ بلڈنگ اور لائبریری کو 2007 میں مسمار کردیا گیا تھا۔
      آپریشن کے بعد حکومت اور مسجد انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پایا کہ سی ڈی اے جامعہِ حفصہ کی ازسر نو تعمیر کے لیے متبادل اراضی فراہم کرے گی۔
      مسجد انتظامیہ کی جانب سے وفد کی سربراہی مولانا عبدالعزیز کررہے تھے۔
      بعدازاں سی ڈی اے نے ایچ 11 میں 20 کنال کی اراضی مسجد انتظامیہ کو تفویض کی، جہاں تعمیراتی کام جاری ہے۔
      دوسری جانب لال مسجد کی انتظامیہ نے مسمار شدہ جگہ پر بورڈ آویزاں کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ جگہ مسجد کی ملکیت ہے۔
      مسجد کی شہداء فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام احمد نے دعویٰ کیا کہ حکومت سے طے شدہ معاہدے کی رو سے ہم مسمار کی جانے والی عمارت کی جگہ کو لال مسجد کے احاطے میں شامل کرسکتے ہیں۔
      بورڈ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق مسجد کے برابر میں چار کنال کے پلاٹ کو مسجد کا حصہ بنانا تھا لیکن سی ڈی اے نے تاحال ایسے مسجد سے منسوب نہیں کیا۔
      اس ضمن میں سی ڈی اے کے ترجمان ملک سلیم نے وضاحت دی کہ سی ڈی اے کسی معاہدے کا حصہ نہیں۔
      ملک سلیم نے کہا کہ انہیں مذکورہ جگہ کو مسجد سے منسلک کرنے سے متعلق کسی معاہدے کے بارے میں علم نہیں۔
      انہوں نے واضح کیا کہ لال مسجد کے برابر والی جگہ سی ڈی اے کی ملکیت ہے اور اس پر تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور انتظامیہ نے گزشتہ برس مذکورہ پلاٹ پر تعمیراتی کام بھی رکوادیا تھا۔
      اگر پلاٹ سی ڈی اے کی ملکیت ہے تو مسجد انتظامیہ کی جانب سے نصب بورڈ کیوں نہیں اٹھایا گیا؟ کے سوال پر ترجمان سی ڈی اے نے کہا کہ وہ اس معاملے کو ازخود دیکھیں گے۔
      خیال رہے کہ 2007 میں آپریشن کے بعد سی ڈی اے نے جی 6 سوک سینٹر کے ماسٹر پلان میں ردوبدل کیا اور لال مسجد کے آس پاس متعدد پلاٹوں کو مسمار کرکے جگہ کو کشادہ کردیا تھا۔
      اس سے قبل پلاٹس بچوں کی لائبریری، جمنازیم وغیرہ کے لیے مخصوص تھے۔
      سی ڈی اے کی جانب سے ماسٹر پلان میں تبدیلی کے بعد مسجد انتظامیہ نے حکومت پر زور دیا تھا کہ لال مسجد سے متصل خالی پلاٹ کو ان کے استعمال میں لانے دیا جائے جہاں آپریشن کے دوران متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
      لیکن سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ماسٹر پلان میں تبدیلی کی جا چکی ہے۔
      سی ڈی اے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر لال مسجد کی انتظامیہ آج جگہ کی ملکیت کی دعویدار ہیں تو یہ غیر مناسب عمل ہے کیوں کہ مسجد سے متصل پلاٹ (قبرستان کی طرح) خالی رہنے کی درخواست کی گئی تھی اور اب وہ سائن بورڈ کن بنیادوں لگا سکتے ہیں؟




    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-24-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: لال مسجد کا مسمار جامعہِ حفصہ کے پلاٹ پر ح




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •