google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: دھمکیوں کے باعث عارضی طور پر ملک چھوڑا، ری

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      دھمکیوں کے باعث عارضی طور پر ملک چھوڑا، ری

      سابق ٹی وی اینکر و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو ملنے والی مختلف دھمکیوں کے باعث عارضی طور پر ملک چھوڑا۔
      نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروقی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی کتاب کی اشاعت سے متعلق ملنے والی دھمکیوں کے باعث ملک چھوڑا۔
      ریحام خان نے برطانیہ سے پروگرام میں شرکت کی، اور انہوں نے خود کو ملنے والی دھمکیوں، اپنی آنے والی کتاب اور اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی بات کی۔
      ان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ دھمکیاں ملی ہیں، تاہم وہ لندن سے کتاب کی اشاعت کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گی۔
      انٹرویو میں زیادہ تر ریحام خان نے اپنی گزشتہ زندگی سے متعلق باتیں کیں، اور اپنی طلاق سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں کی بھی وضاحت کی۔
      ریحام خان نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ وہ کسی منصوبے کے تحت انتخابات کے مہینوں میں اپنی کتاب کو شائع کرکے عمران خان کو سیاسی نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
      انہوں نے وضاحت کی کہ وہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنی کتاب کو انتہائی سکون و آرام سے لکھیں، تاکہ اس میں لکھی گئی باتیں زیادہ پر اثر ہوں، اس لیے انہیں کتاب تیار کرنے میں دیر لگی، اور اب اسے جلد شائع کردیا جائے گا۔
      ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی شائع ہونے والی کتاب ان کی ماضی کی تمام زندگی پر مبنی ہوگی، ایسا نہیں ہے کہ وہ کتاب صرف عمران خان کے ساتھ گزارے گئے وقت پر مبنی ہوگی۔
      ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ کتاب میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی بہت ساری وضاحتیں بیان کریں گی۔
      ڈان کی جانب سے ریحام خان سے جب رابطہ کیا گیا اور ان سے ملک چھوڑے جانے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے مستقل بنیادوں پر نہیں بلکہ عارضی وقت کے لیے ملک کو چھوڑا ہے، اور وہ کتاب کی اشاعت اور بچوں کو برطانیہ میں سیٹل کرنے کے بعد واپس وطن آئیں گی۔
      انہوں نے دھمکیوں سے متعلق کہا کہ انہیں کسی ایک قسم کی خاص دھمکیاں نہیں ملیں، تاہم ان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک سابق کپتان نے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ عمران خان سے متعلق باتیں کرنا چھوڑ دیں۔
      ریحام خان نے ڈان کو بتایا کہ طلاق کے بعد عمران خان نے انہیں موبائل پیغام میں کہا کہ انہیں پاکستان چھوڑ کر برطانیہ میں مستقل رہائش اختیار کرنی چاہیے۔
      انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کتاب کی اشاعت کے بعد وہ وطن واپس آئیں گی۔
      خیال رہے کہ ریحام خان کی جانب سے جیو نیوز کو انٹرویو ایسے وقت میں دیا گیا ہے، جب کہ اس سے 3 دن قبل انہوں نے بھارتی ٹی وی ’انڈیا ٹی وی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’عمران خان جتنے عمدہ کھلاڑی ہیں، وہ شادیاں کرنے کے حوالے سے بھی اتنے ہی بڑے کھلاڑی ہیں، تاہم شادیاں کرنے اور شادیاں نبھانے میں بڑا فرق ہے۔
      انہوں نے اس انٹرویو میں اپنی اور عمران خان کی شادی کو عمران خان کی جانب سے خفیہ رکھنے پر بھی تعجب کا اظہار کیا کہ انہیں آج تک سمجھ نہیں آیا کہ وہ شادی کو خفیہ کیوں رکھنا چاہتے تھے۔
      ریحام خان نے بھارتی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق بھی بات کی، اور کہا کہ انہیں ذرائع سے خبریں ملی ہیں کہ ان کی شادی ہوچکی ہیں، لیکن وہ یہ سمجھ نہیں پا رہیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین اپنی تیسری شادی کو چھپا کیوں رہے ہیں۔






    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-08-2018),Ubaid (02-08-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دھمکیوں کے باعث عارضی طور پر ملک چھوڑا، ری

      اہم معلومات
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •