google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: میں بہت خطرناک بندہ ہوں

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      میں بہت خطرناک بندہ ہوں

      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے صحافی کے سوال پر غیر متوقع طور پر جواب دیا کہ میں بہت خطرناک (بندہ) ہوں۔
      عمران خان لاہور میں شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں شرکت کے بعد جہانگیر ترین کے آفس میں ٹھہرے، جب وہ آفس سے باہر نکلے تو ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ نیب کے سامنے پیش ہوں گے؟ جس پر پی ٹی آئی کے چیف نے انتہائی غیر متوقع جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خطرناک انسان ہیں۔
      عمران خان دوسرا سوال سنے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے، کہا جارہا ہے کہ انہوں نے سوال کو صحیح نہیں سنا کہ کیا خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے الزام میں وہ نیب کے سامنے پیش ہوں گے؟
      عمران خان کا غیر متوقع جواب الیکڑونک میڈیا کے لیے بریکنگ نیوز بن گیا اور مختلف زاویوں سے پیش کیا جانے لگا۔
      اس سے قبل جہانگیر ترین کے آفس میں عمران خان نے رہنماؤں جہانگیر ترین، چوہدری سرور، محمودالرشید، عبدالعلیم خان اور سبطین خان کے ساتھ دیگر امور کے علاقے پنجاب سے چوہدری سرور کو سینیٹ انتخابات کے لیے کھڑا کرنے کی حکمت عملی پر بات کی۔
      پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سزا دینی چاہیے۔
      انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر عدلیہ کے خلاف ہرزہ اسرائی کرنے والے پر کڑی تنقید کی۔
      عمران خان نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے 20 لاکھ روپے سے زائد خرچ کرنے کے الزام پر انہوں کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر کبھی ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا۔
      اعجاز چوہدری نے الزام لگایا کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور بلاول زرداری کیسے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتے ہیں؟
      انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی مالی اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی اور نیب جب بلائے گا تو عمران خان حاضر ہو جائیں گے۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-06-2018),Ubaid (02-08-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: میں بہت خطرناک بندہ ہوں

      عمدہ انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •