google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: لالی وڈ کا ماضی ، حال،قتل، مقتول ، قاتل، تق

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      لالی وڈ کا ماضی ، حال،قتل، مقتول ، قاتل، تق

      ہم نے جیسے ہی دنیا میں آنکھ کھولی، اپنے دائیں بائیں خالاؤں ، نانی اور پھوپھیوں کو پایا۔ جب بھی ہماری آنکھ کھلتی، ہمیں انہی شخصیات میں سے کوئی نہ کوئی اپنے دائیں، بائیں دکھائی دیتی۔گھر میں خالائیں ہمیں یوں دکھائی دیتی تھیں کیونکہ ان کی شادیاں نہیں ہوئی تھیں ۔ یہی وجہ تھی کہ اپنی خالاؤں سے ہماری بہت پکی دوستیاں تھیں۔
      ہماری 75سالہ نانی کی ایک 85سالہ سہیلی تھیں ۔ ان کو نجانے کیوں فلمیں دیکھنے کی عادت تھی ۔ ان کے بیٹی، بیٹیاں سب کے سب اپنے اپنے شریک سفر اور اپنے بچوں کی خدمت میں مگن رہتی تھیں ۔ کسی کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا تھا کہ وہ ہماری نانی کی سہیلی کو فلم دکھانے لے جائے۔ اس کا توڑ انہوں نے یہ نکالا کہ وہ ہماری نانی سے کہتیں کہ اس بچے کو میرے ساتھ بھیج دیں، اس طرح کم از کم لوگ یہ تو نہیں کہہ سکیں گے کہ اکیلے ہی فلم دیکھنے چلی آئی ہیں اماں جی! ہماری نانی اماں بے چاری سہیلی کا کہا ٹالتی نہیں تھیں چنانچہ وہ انہیں اجازت دے دیتیں اور وہ ٹوپی والا برقع پہن کر اور ہمیں گود میں اٹھا کر تانگے میں سوار ہوتیں اور سینما پہنچ جاتیں۔ سینما میں وہ ہمیں بظاہر سُلا دیتیں مگر ہم نیم وا آنکھوں سے ہی فلم دیکھتے رہتے ۔ہمیں وہ فلمیں بے حد اچھی لگتی تھیں کیونکہ ان میں دوپٹہ پہنے ہیروئن اسکرین پر آتی تو ایسا لگتا جیسے ہماری کوئی خالہ جان ہیں۔ جب وہ گانا شانا گاتیں تو ہمیں وہ نغمگی بھی اچھی لگتی۔
      اکثر ایسا ہوتا تھا کہ نانی کی سہیلی کو 3 یا4ہفتے گزر جاتے اور وہ کوئی فلم دیکھنے کے لئے نہیں جاتی تھیں تو ہمیں شدید غصہ آتا تھا کیونکہ ہمارا موڈ فلم دیکھنے کا ہوتا مگر نانی کی سہیلی فلم دیکھنے کا نام ہی نہ لیتیں۔ اندر ہی اندر ہمارا خون کھولتا رہتا ، وہ تو ہمیں بولنا نہیں آتا تھا اس لئے ہم انہیں کچھ کہنے سے قاصر رہتے تھے
      وقت یونہی گزرتا رہا۔ ہم نے پہلے اسکول جانا شروع کیا اورایک دن وہ بھی آیا جب ہم میٹرک میں پہنچ گئے ۔ دوستوں نے پروگرام بنایا کہ ا سکول کے پچھواڑے میں موجود سینما ہال میں لگی فلم دیکھی جائے۔ ہم بھی ان کے ساتھ ہو لیے ۔ اس دور میں فلم بینی کے عادی مجرم طلبہ کی سہولت کے لئے دوپہر کے وقت بھی خصوصی شو پیش کیے جاتے تھے۔ ہم بھی وہ شو دیکھنے چلے گئے۔ وہاں ہم نے ایسے ہیرو کو دیکھا جس نے ماتھے پر اپنے ہی انداز کے خوبصورت بال بنا رکھے تھے۔ فلم میں اس کے بالوں سے ہر ہستی مرعوب ہوتی دکھائی دیتی تھی۔اس وقت ہمیں اپنی مرضی سے بال بڑھانے اوربنانے کی اجازت نہیں تھی۔ ہم نے سوچا کہ ”بڑے ہو کر“ ہم بھی ایسے ہی بال بنائیں گے مگر ہوا یوں کہ جب ہم بڑے ہوئے اور بال بنوانے کا اختیار ہمارے ہاتھ آیا تو گنج اپنے عروج پر تھا چنانچہ یہ ارمان دل میں ہی دفن ہوگیا۔
      ہم نے کالج کے دور میں جا کر ایک مرتبہ تنہا فلم دیکھی جس میں ہیرو کو بدلے کی آگ میں دہکتا دکھایاگیا تھا۔اس نے فلم میں کتنی ہی لاشیں گرائیں، وہ غریب تھا، اس کے پاس جدید قسم کی بندوق خریدنے کے پیسے نہیں تھے چنانچہ اس نے کلہاڑی نما اوزار کو ہی اپنا ہتھیار بنا لیا اور دشمن سے بدلہ لینے کے لئے تانگے پر سوار ہو کر نکل کھڑا ہوا۔ اس نے تنہا ہی نجانے کتنے انسانوں کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا۔مرنے والا بھی اتنا طاقتور ہوتا تھا کہ کلہاڑی کے کئی مہلک وار وہ بخوشی سہہ جاتا تھا اور مرنے سے قبل قاتل کو نہ صرف یہ کہ برا بھلا کہتا تھا بلکہ اسے بد دعائیں اور دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ ہم سوچتے تھے کہ شاید مرنے والا اصلی گھی کھاتا ہوگا جوکلہاڑی کے درجن بھر وار سہہ کر بھی بولتا چالتا دنیا سے جا رہا ہے۔
      ہم نے وہ فلم دیکھی مگر بعد ازاں ہمیں اپنے پیسوں کے برباد ہونے کا قلق رہا کیونکہ ہم تو فلم میں کچھ ایسے مناظر دیکھنے کے لئے گئے تھے کہ جن سے ہمیں یہ علم ہو سکے کہ آج کل کس قسم کے ملبوسات مارکیٹ میں ”اِن“ ہیں اور کون کون سے نامعقول پہناوے ایسے ہیں جنہیں پہن کر ایک معقول شخص بھی نامعقول دکھائی دینے لگتا ہے مگر وہاں تو ایسا کچھ بھی نہیں تھا، چیخم دھاڑ تھی، قتل تھا، مقتول تھا، قاتل تھا، تقتیل تھی مقتال تھا اور کچھ بھی نہیں۔ یقین جانیے اس فلم کو دیکھنے کے بعد کئی روز تک ہمیں ڈراؤ نے خواب آتے رہے۔ اس کے بعد ہم نے فیصلہ کر لیا کہ اب کم از کم لالی وڈ کی کوئی فلم نہیں دیکھیں گے پھر یوں ہواکہ کسی نے ہمیں ا نگریزی فلم دیکھنے کا مشورہ دیا ۔اس ”مشیر“ نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ انگریزی فلم دیکھیں گے تو اس کے کئی فائدے ہوں گے ۔ ایک تویہ کہ آپ کو حقیقت سے قریب تر مناظر دیکنے کا موقع ملے گا دوسری بات یہ کہ سینما میں بیٹھے بیٹھے یورپ اور امریکہ کا نظارہ ہو جائے گا تیسرا اور سب سے اہم فائدہ یہ کہ آپ کو ا نگریزی بولنی اور سمجھنی آجائے گا۔
      ہم نے انگریزی کے شوق میں اس کی بات مان لی اور انگریزی فلم دیکھنے پہنچ گئے۔ وہاں تو ایک شخص نے دوسرے پر چھری سے وار کیا تو اس کی گردن سے خون کا فوارہ پھوٹا اور وہ ایک دو ہچکیاں لے کر فوت ہو گیا، اسے تو قاتل کو گالی دینے کی مہلت بھی نہیں مل پائی۔ اسی طرح ہم نے دیکھا کہ ایک ناہنجار نے ایک شخص پر پستول سے گولی چلائی تو وہ ہوا میں اس طرح اچھلا جیسے لفافہ اڑتا گیا ہو۔اس نے تو پھٹکا بھی نہیں کھایا۔ یہ دیکھ کر ہمیں احساس ہوا کہ ہالی وڈ کے مقتول اتنے نازک ہوتے ہیں تولالی وڈکے مقتول اس قدر سخت جان کیسے ہو سکتے ہیں؟ یہ سب ڈرامہ ہوگا۔
      اس کے بعد ہم نے فلم دیکھنے کے لئے سینما ہال جانے کی کوشش کرنی چھوڑ دی کیونکہ اب تو یہ خرابات گھر گھر پہنچ چکی تھیں۔ اب اگر ہمیں کبھی موقع ملتا تو ہم بالی وڈ کی فلم دیکھ لیتے تھے ۔ اس سے ہمیں ادراک ہوتا کہ دنیا کس نہج پر جارہی ہے گھر کے حالات کیا ہوتے ہیں ، شادی کے بعد ان میں کس قسم کی تبدیلی آتی ہے ۔ کس قسم کی خاتون سے شادی کرنی چاہیے اور عورتوں کی وہ کون سی قسم ہے جس سے سینکڑوں میل دور رہنے کو مقصد حیات بنالینا چاہیے ۔ ہم اکثر و بیشتر ان فلموں سے سبق حاصل کرتے ہیں اور اسے اپنی کتاب زندگی کے کسی ورق پر لکھ لیتے ۔ دوسری جانب لالی ووڈ کے بارے میں ہم سنا کرتے کہ وہ تباہی کی طرف جارہی ہے تو ہمیں اذیت آمیز مسرت ہوتی اور ہم سوچتے کہ جب لچھن ایسے ہو ں کہ ان میں گنڈاسے اور قاتل و مقتول دکھائے جاتے ہوں تو اس کا انجام ایسا ہی ہونا چاہیے
      لیکن چالیس سال گزرنے کے بعد ہم نے گزشتہ کچھ عرصے سے یہ سننا شروع کیا کہ لالی ووڈ ترقی کررہا ہے ۔ ہم نے اپنے سینے پر پتھر رکھ کر اور سابقہ تمام وطیروں کو ترک کرکے آخر کار لالی ووڈ کی ایک فلم دیکھ ڈالی ۔ اس میں ہیرو کو دکھایا گیا کہ وہ ہم سے بھی گیا گزرا تھا اور ہیروئن بیچاری لگ رہی تھی کہ کئی بچوں کی ماں ہے ۔ جن کو اچھے کپڑے دلانے کیلئے اس نے فلم میں اداکاری کرنے کا ارادہ کیا ہوگا ۔ اس ہیروئن کو اکیلا جاتا دیکھ کر چند غنڈے گھیر لیتے ہیں جن کی تعداد کم از کم 12 ہوتی ہے ۔ ہر ایک کے ہاتھ میں پستول ہوتی ہے اور وہ 12پستولیں ایک لڑکی کو دھمکا رہی ہوتی ہیں ۔
      اسی اثناءمیں ان غنڈوں کے منہ پر ایک طمانچہ پڑتا ہے اور ان میں سے دو چار زمین پر جاگرتے ہیں اور پھر دوسرا تھپڑ رسید کیا جاتا ہے باقی ماندہ بھی زمین پر گر جاتے ہیں اب اس ہیرو کی شکل دکھائی جاتی ہے جسے دیکھ کر تمام غنڈے اپنے آلہ قتل سمیت سرپر پاؤں رکھ کر اور دم دباکر بھاگ جاتے ہیں اس کے بعد ہیرو اور ہیروئن کی پہلی ملاقات ہوتی ہے اور وہ اسی ملاقات میں گانا گانے لگتے ہیں اور ایک دوسرے کو شادی کا پیغام دے دیتے ہیں ۔ اس کے بعد شادی رکوانے کی کوشش کی جاتی ہے درجن بھر قاتلوں کو بلایا جاتا ہے وہ سب کے سب ہیرو کو قتل کرنے کیلئے بہ یک وقت فائرنگ کرتے ہیں اور وہ مکھن میں سے بال کی طرح بچ نکلتا ہے اس طرح پستولوں سے نکلنے والی 48 گولیا ں بھی ہیرو کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ۔ یہ فلم ابھی جاری تھی کہ ہم نے انجام سے پہلے ہی اس کو زبردستی انجام تک پہنچا دیا اور پھر یہ سوچا کہ لالی وڈ کو کسی طرح گھسٹنے اور رونے پیٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔






      بشکریہ ….. شہزاد اعظم



    2. The Following 3 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-04-2018),Moona (01-04-2018),Ubaid (01-08-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: لالی وڈ کا ماضی ، حال،قتل، مقتول ، قاتل، تق


      Inhon ne bilkul sahi kaha ............

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (01-04-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: لالی وڈ کا ماضی ، حال،قتل، مقتول ، قاتل، تق

      عمدہ انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •