google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: قصہ حاتم طائی جدید

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      قصہ حاتم طائی جدید

      حاتم جنگلوں اور صحراؤں میں مارا مارا پھر رہا تھا۔ شہزادی حسن بانو کے تازہ سوال نے اسے دربدر کر کے رکھ دیا تھا۔ سوال اتنا مشکل تھا کہ اگر بورڈ کے امتحان میں پوچھا جاتا تو 80 فیصد طلباء یقیناً فیل ہو جاتے۔ سوال تھا۔۔۔۔ اس مولوی کی خبر لاؤ جو یہ کہتا ہے، مافی مافی مافی شادی ایک ہی کافی۔
      پچھلے دوماہ سے وہ مختلف مکاتب فکر کے دوسو مولویان کا پلڈاٹ سروے کر چکا تھا۔ اگرچہ ان مولویان کا آپس میں چھینکنے پر بھی اختلاف تھا لیکن مسئلہء تعداد ازدواج پر سب کے سب متفق الیہ تھے۔ سو اس بار واقعی شہزادی نے حاتم کو سپلی دلانے کا تہیہ کر رکھا تھا۔
      چلتے چلتے حاتم ایک لق و دق جنگل میں جا پہنچا، چہار سو جس کے ہو کا عالم تھا۔ اس نے ایک درخت سے مسواک توڑنے کا فیصلہ کیا۔ ناگاہ نظر اس کی ایک عبارت پر پڑی ، جو ایک درخت پر کندہ تھی۔ یہ چھانگا مانگا کا وہ طلسمی جنگل ہے ، جہاں کبھی ہارس ٹریڈنگ کے خفیہ میلے لگتے تھے۔ یہاں کی لکڑی سرکاری چوروں کے علاوہ کوئی نہیں کاٹ سکتا۔ جو بھی ایسا کرےگا، اندھا ہو جائیگا ۔ حاتم نے فوراً مسواک کا ارادہ ترک کیا اور دانتوں میں ماچس کی تیلی مارتا ہوا آگے بڑھ گیا۔
      ابھی وہ سو دو سو کوس ہی چلا ہوگا کہ اس نے ایک پیرِ فرتوت کو ایک توت کے نیچے آرام کرتے دیکھا۔ حاتم اس درویش کی قدم بوسی کو جھکا ہی تھا کہ ناگاہ وہ بزرگ ہڑبڑا کر اٹھا اور عالم پریشانی سے کہا۔۔
      ایتھے میری سیکل سی تے چمڑے دا بیگ؟؟
      حاتم کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اس نے انتہائ میسنی سی صورت بنا کر کہا۔۔ قسم ان طہارت پسند پادشاہوں کی جو مانجھ مانجھ کر سرکاری خزانے کی صفائی کرتے ہیں ۔۔۔ اس فقیر نے نہ تو آپ کی سائیکل دیکھی .۔۔۔ نہ ہی چرمی بیگ ۔۔۔ شاید مجھ سے پہلے ہی یہ اسباب کوئی لپیٹ چکا تھا ۔۔۔ فقیر ایسے شاندار مواقع پر اکثر لیٹ ہو جاتا ہے۔
      یہ سن کر پیر فرتوت نے ایک سرد آہ بھری اور گویا ہوئے۔۔ دنیا بے ثبات ہے اور اسباب اس کے عارضی، سو راہ للہ معاف کرتا ہوں کہ میں نے بھی یہ سامان ایک سرکاری اسکول سے ہی چُرایا تھا۔
      حاتم نے کہا، بے شک یہ ملک ایک جنگل ہے اور آپ جیسے بزرگوں نے ہی اسے منگل بنا رکھا ہے، آپ ہی کی برکات سے یہاں شیر چیتے بھیڑیے ایک گھاٹ پر پانی پیتے ہیں۔
      وہ بزرگ اس تعریف پر پھولے نہ سمائے اور کہا۔۔۔مانگ کیا مانگتا ہے اس دلّق پوش کے پاس کونسلرز سے لیکر ایم پی اے تک سب کے فون نمبر ہیں۔
      حاتم نے کہا۔۔اے بزرگِ نیک طینت ۔۔۔ مجھے تو بس اپنے کام سے غرض ہے ۔۔۔ جلال پور جٹاں کا شہزادہ منیر شامی اسلام آباد سیکٹر ڈی 12 کی شہزادی حسن بانو پر فریفتہ ہے۔۔۔ شہزادی نے شہزادے کی دماغی حالت جانچنے کےلئے سات سوالات کا ایک پرچہ بنوایا ہے۔ منیر شامی نے اخبارات میں اس کا ٹینڈر دیا تو قرعہ اس فقیر کے نام نکلا۔ سو بارے پہلے سوال کے تلاش ہے اس مولوی کی جو عقدِ ثانی کا مُنکر ہو اور جنگلوں جنگلوں یہ صدا لگاتا ہو ۔۔۔ کہ ایک بار گھوڑی پر چڑھا ہوں ۔۔۔ دوسری بار چڑھنے کی ہمت نہیں
      یہ سن کر بزرگ نے تین بار پھونک ماری اور اپنا چشمہ صاف کرتے ہوئے بولے۔۔ اے حاتم !!! انسان خطاء کار ہے اور چرخ، فلک، عورت اس کے ازلی دشمن۔ اگرچہ یہاں ہر شخص بیگم گزیدہ ہے لیکن میں تجھے سیاسی رستہ ہی بتاؤں گا۔ سو اگر تُو ذات کا پٹواری ہے تو داستانِ بنی گالا سنا کر شہزادی کے سامنے سرخرو ہو جا اور اگر انصافی ہے تو داستانِ صفدری سے استفادہ کر کہ اس میں بہتوں کی عبرت کا سامان ہے۔
      حاتم نے کہا یہ بندہء پر تقصیر منصورہ سے بیعت ہے ، نہ اِدھر کا ہے نہ اُدھر کا- ویسے بھی شہزادی کے سامنے سیاسی جواب دینا آ گائے مجھے مار والی بات ہے- اگر شہزادی خود انصافی نکلی تو اس غریب کی گردن مفت میں ماری جائے گی۔
      ( نکالنا اس بزرگ کا جیب سے آئی فون سیون اور سمجھانا گوگل ارتھ سے اس مولوی بیزار زوجہ ثانی کا مکمل ایڈریس جو ضلع سرگودھا ، چک نمبر 73 جنوبی کے شمال میں رہتا تھا


      کہانی جاری و ساری ہے



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-04-2018),Ubaid (01-08-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: قصہ حاتم طائی جدید

      Mazeed kahani ka intezar kar laite hain
      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (01-04-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قصہ حاتم طائی جدید

      عمدہ انتخاب
      مکمل ہونے کا انتظار رہے گا
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •