google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: اُدھڑی عِجت

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      اُدھڑی عِجت

      بھلا سا نام تھا اس کا۔ لیکن زہن پر زور دینے سے فقط اس کی شبیہ ابھری اور اس کی چھیڑ یاد آئی۔ شبراتی بمب شاید ہم نے ہی اسے یہ لقب دیا تھا ۔ جس کی وجہ پٹاخے کی آواز سن کر اس کا چیخنا بھی تھا ۔ اور اس کے علاوہ اس کے حلیے ، جسم اور چال ڈھال کی بنا۔گول مٹول ، گٹو سا ، چہرہ چھوٹا سا سرخی مائل اور سر بھی قدرے پچکا ہوا۔ یوں لگتا جیسے رسیوں والے بمب کے اوپر پٹاس کی نلی رکھی ہو۔ آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئی۔ پلکیں ہمیشہ چپکی ہی رہتیں جوں کسی نے گوند ڈال کر جوڑ دی ہوں، اور وہ مجبوری کے تحت غور سے دیکھ رہا ہو۔ موٹی سی ناک اور نتھنوں سے ہمیشہ غباروں کا اخراج۔ جو ہوا کے زور سے پھٹتے اور شبراتی بمب پہلے ہاتھ کے پچھلی طرف سے ، پھر ہتھیلی سے صاف کرتے ہوئے پورے چہرے پر مل دیتا۔ مٹیالی شرٹ جس کی جیب ہمیشہ ہی ایک طرف سے پھٹ کر باہر کو جھانکتی رہتی۔ سرمئی پینٹ کے پائینچے قدرے گھٹوں تک، زپ ہمیشہ ہی ٹوٹی ہوئی، اور پچھواڑے سے قدرے کھنچی کھنچی جیسے زبردستی ٹانگی گئی ہو۔ سردیوں میں کروشیے سے بنی نیلی جرسی اور چھجے والا ٹوپ پہن کر آتا تو یوں نظر آتا جیسے کسی نے ٹوکرے میں گُڈا بٹھا کر اسے نیلا پردہ کرا دیا ہو۔
      یہ بات بھی سردیوں کی ہی ہے۔ تیسری جماعت کے شروع میں موصوف کسی وجہ سے اسکول چھوڑ کر گئے، لیکن آگے قبولے نہ گئے اور واپس ہمارے پلے آ پڑے۔ شبراتی بمب اپنی بے تُکی شرارتوں اور جواب ملنے پر کُڑیوں سے بھی بھیڑا رونے کی وجہ سے ہم جماعتوں کے علاوہ میڈموں کا بھی ناپسندیدہ بن چکا تھا۔ ایک دن سہ ماہی ٹیسٹوں کے بعد جب ساری میڈمیں سکول کے صحن میں موجود آم کے پیڑ کے پاس کرسیاں ڈالے دھوپ سینکتے ہوئے مالٹے چھیل چھیل کر کھا رہی تھیں۔ موضوع گفتگو اچھے اور گندے بچوں کی طرف مُڑ گیا۔ ہماری میڈم جوش خطابت میں کہہ ئی کہ استاد پر بھی منحصر ہے ، وہ بچوں کو کیسی تربیت دیتا ہے کیا سکھلاتا ہے۔کسی نے ہماری کلاس انچارج کو طعنہ دیا کہ شبراتی بمب کو تو تم سدھار نہیں سکیں۔ بات تو تکار تک بھی پہنچی۔
      خرابی قسمت شبراتی بمب کی ۔ موصوف کوئی شکایت لے کر اس محفل میں جا پہنچے۔ غبارے پھلاتی ناک کو ہتھیلی سے رگڑتے ہوئے، بھاں بھاں روتے ہوئے، ہچکیاں لے لے کر جناب نے اپنا قصہ درد میڈموں کے گوش گزار کیا۔ خدا کی کرنی کہ سہ ماہی امتحان میں بھی انڈہ لے کر میڈم کے لئے خفت کا سبب بن رہے تھے۔
      مختصر یوں کہ ہمیشہ کی کھلی زپ کو میڈم نے بند کرنا چاہا اور شبراتی بمب کی او کے بعد چیخیں سات جماعتوں نے سن لیں۔ زپ اپنا کام دکھا چکی تھی۔
      لاڈ پیار، پچکار، دلاسہ، مالٹوں کا لالچ، شرارت کرنے والے بُرے بچوں کو ڈنڈے سے مارنے کی تسلی۔ لیکن سب کارِ بے کار شبراتی بمب کے بے سدھ رونے کی آواز نے جلاد قسم کی ہیڈ ماسٹرنی کو بھی متوجہ کر لیا ۔جناب عالیہ اپنے آفس سے باہر تشریف لائیں۔ معاملہ دیکھا اور غصے میں شبراتی بمب کو کُکڑ بنا دیا۔
      کُکڑ پن شبراتی کو زیادہ دیر برداشت نہ ہوا اور موصوف پیچھے کو گرے۔ اس دوران تنگ پینٹ پچھواڑے کے زور سے اُدھڑ چکی تھی اور شبراتی کی شرٹ باہر نکالنے کے باوجود اس کی عجت اسکول کے سارے بچے دیکھ رہے تھے۔




    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Moona (12-27-2017)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: اُدھڑی عِجت

      Very Nice sharing


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اُدھڑی عِجت

      شبراتی بمب کا انجام اچھا نہیں ہوا ایک تو ککڑ بننے سے پہلے زپ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کی تکلیف میں مبتلا اور بعد میں ۔۔۔۔۔ بے نقاب ہوگیا
      اچھی تحریر
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •