google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: جانو، ڈارلنگ اور لو یو

    Threaded View

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      جانو، ڈارلنگ اور لو یو

      دیکھئے دو طبقے ہیں، ایک لبرل طبقہ اور دوسرا ہم “نارمل طبقہ” ہم بات بے بات بیوی کو آئی لو یو نہیں کہتے۔ اس کے لئے گاڑی کا دروازہ نہیں کھولتے اور بازار میں کاکے کے ساتھ ساتھ اس کا بیگ بھی اٹھائے نہیں پھرتے۔ وہ تیسری دکان سے بھی کچھ خریدے بغیر نکل آئے تو ہم کہتے ہیں
      تمہارے باپ کا نوکر نہیں ہوں کچھ خریدنا نہیں ہے تو گھر چلو
      وہ آگے سے خون خوار نظروں سے گھور کر گاڑی کا رخ کر لیتی ہے اور گھر آکر وہ طوفان سر پر اٹھاتی ہے کہ الامان و الحفیظ۔ ہم دفتر میں ہوں تو اس کی جرات نہیں ہوتی کہ بے سبب کال کرکے اپنے حاضر ناظر ہونے کا احساس دلائے اور ہم گھر لوٹ آئیں تو نہ وہ چھپ چھپ کر ہماری قمیض پر زنانہ بال تلاش کرتی ہے اور نہ ہی اسے سونگھ کر زنانہ خوشبو کی باقیات ڈھونڈتی ہے۔ اور تو اور گھر آمد پر اگر وہ چخ چخ سے ہمارا استقبال کرے تو جوابا کھری کھری سنا بھی دہتے ہیں، جس کا انتقام وہ کبھی چائے میں چینی کم کرکے لیتی ہے تو کبھی سالن میں نمک تیز کرکے۔ اس جملہ ہنگامہ خیزی میں ہی ہم دونوں بہت سے بچوں کے ماں باپ بھی بن جاتے اور پھر چالیس پچاس سال بعد ہم میں سے کوئی ایک لڑھک جاتا ہے۔ جو پیچھے رہ جاتا وہ اپنی باقی جملہ حیات پوتے پوتیوں کو لڑکھنے والے سے وابستہ اپنی حسین یادیں سنانے کے لئے وقف کردیتا ہے۔
      اس کے برخلاف لبرلز کو “سچا پیار” بانٹنے کا اتنا شوق ہوتا ہے کہ نکاح سے قبل ہی “غوتا غوت” والی سرحدیں عبور کر جاتے ہیں، یوں شادی کا کارڈ جانو کی الٹراساؤنڈ رپورٹ کے بعد ہی آتا ہے۔ بات بے بات آئی لو یو کی تکرار کئے جاتے ہیں۔ آفس تو آفس ڈارلنگ گھر کے واش روم میں بھی زیادہ وقت لگا دے تو جانو وہاں بھی کال کر کے پوچھتی ہے
      ڈارلنگ کیا کر رہے ہو ؟
      جب وہ بتا دیتا ہے کہ کیا کر رہا ہوں تو یہ پوچھتی ہے
      ساتھ کون ہے ؟
      گاڑی کا دروازہ کھولنا ڈارلنگ کی ایسی پرمننٹ ڈیوٹی کہ اگر ڈارلنگ ابھی گھر سے نہ نکلا ہو تو جانو گاڑی کے دروازے کے سامنے کھڑی انتظار کرتی ہے کہ ڈارلنگ آکر دروازہ کھولے تو وہ بیٹھے۔ بازار میں ڈارلنگ بچارہ بیگ اٹھائے اس دکان سے اس دکان گھنٹوں دم چھلا بنا چل رہا ہوتا ہے جس سے اس کی ٹانگیں تو جواب دیدیتی ہیں لیکن جانو کا مال چیک کرنے کا شوق ختم نہیں ہوتا۔ گھر لوٹ کر ٹانگوں کی چمپی کی شدید طلب اسے ہوتی ہے لیکن اداس شکل لئے ٹانگیں دبانی بھی اسے ہی پڑ جاتی ہیں اور وہ اس کی بارہ بجاتی شکل دیکھ کر کہتی ہے
      ڈارلنگ ! آئی لو یو
      جی ہی جی میں پی وہ زہر کا گھونٹ جاتا ہے لیکن جواب اس کا ہوتا ہے
      جانو ! آئی لو یو ٹو
      بات بے بات لو یو کی اس تکرار کے ہوتے چائے میں چینی کم ہوتی ہے اور نہ ہی کھانے میں نمک تیز لیکن اس کے باوجود ان کی شادی 3 سال سے زیادہ نہیں چلتی۔ اور وجہ اس کی یہ ہے کہ “خلع” کی ماری یہ مخلوق اس کرہ ارض کی سب سے جینئن منافق مخلوق ہے۔ ان کے “جانو، ڈارلنگ اور لو یو” پر نہ جائیں، اندر سے سڑاند ان کے وجود کو کھوکلا کرچکی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے فطری رشتے کو بھی یہ تین سے پانچ سال ہی نبھا پاتے ہیں۔ جو گھر نہیں چلا سکتے ان گدھوں کا اصرار ہے کہ ریاست ان سے بہتر کوئی نہیں چلا سکتا




      بشکریہ ….. رعایت اللہ فاروقی



    2. The Following 3 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (12-27-2017),Moona (12-27-2017),Ubaid (12-30-2017)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •