google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: پوچھنا فرض کرنے سے بہتر ہے

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      پوچھنا فرض کرنے سے بہتر ہے

      کہتے ہیں کہ کسی زمانے میں ایک نوجوان قسطنطنیہ کے ساحل پر اترا، اس کی پیشانی سے نور ٹپکتا تھا۔ لوگ اس کی عزت کو دوڑے اور اسے مسجد میں لے جا کر ٹھہرا دیا۔ وہ نوجوان کافی عرصے تک مسجد کے حجرے میں بطور مہمان قیام پذیر رہا۔ ایک روز اس کا آمنا سامنا امام مسجد سے ہوا تو امام صاحب نے اس نوجوان کو مخاطب کر کے کہا: اے نوجوان ! تمھیں یہاں کام کاج تو کوئی ہوتا نہیں کیا ہی اچھا ہو جو تم اس مسجد سے کوڑا کرکٹ ہی صاف کر دیا کرو۔ وہ نوجوان امام صاحب کی بات سن کر مسجد کے حجرے سے ایسا غائب ہوا کہ پھر کسی کو نظر نہ آیا۔ ایک روز امام صاحب بازار سے گزر رہے تھے کہ اسی نوجوان پر نظر پڑی وہ اس کے قریب جا کر رک گئے اور اسے کام چور اور نکما کہا۔ پھر پوچھا تم غائب کہاں ہو گئے تھے؟ نوجوان نے بڑے ادب سے جواب دیا مولوی صاحب ! سچ تو یہ ہے کہ مجھے مسجد میں اپنے سوا کہیں کوڑا کرکٹ نظر نہ آیا تو میں نے خانہ خدا کو اپنے وجود کی گندگی سے پاک کرنے کے لیے مسجد ہی چھوڑ دی۔ کیا حجرہ دل کی صفائی مسجد کے حجرے کی صفائی سے زیادہ ضروری نہیں ہوتی؟ امام صاحب نے اس نوجوان کی بات سنی تو لاجواب ہو گئے۔
      عام مشاہدہ ہے کہ ہم کسی بھی معاملے میں دوسروں کے بارے میں بہت سی باتیں فرض کر لیتے ہیں کہ فلاں ایسا ہے، اس نے ایسا ہی کیا ہو گا، سارا قصور اسی کا ہے، وہ تو ہے ہی ایسا ، اس نے ہی کہا ہو گا ،ہر کام میں اسی کا ہاتھ ہوتا ہے ، ساری سازشیں وہی کرتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ حالانکہ اگر ہم حقیقت سے واقف ہو نے کی کوشش کریں اور متعلقہ شخص سے خود وضاحت طلب کریں تو 9۔99 فیصد مفروضہ کے الٹ ہو تا ہے اور حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہے۔ سنی سنائی بات کے مطابق اگر ہم اپنی رائے قائم کر لیں تو عرصۂ دراز مخالفت در مخالفت ، حسد، بغض اور غیبت جیسی بیماریاں پھلتی پھولتی رہتی ہیں۔ خاندانی چپقلش، کھینچا تانی، لڑائی جھگڑے کی زیادہ تر وجوہات غلط فہمیاں اور مفروضات ہو تے ہیں۔ بالواسطہ کی بجائے بلاواسطہ اصل کی تہہ تک پہنچا جائے تو کافی حد تک تنازعات اور غلط گمانیوں سے بچا جا سکتا ہےایک دوسرے کی بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بات کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے بھی ہمیں سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے اور بد گمانی سے منع فرمایا ہے۔ ارشاد ہوتا ہے
      ترجمہ: اے مسلمانو! اگر تمھیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دوپھر اپنے کیے پر پشیمانی اٹھاؤ۔ (الحجرات،۶)
      ترجمہ: اے ایمان والو! بہت بد گمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بد گمانیاں گناہ ہیں اور بھید نہ ٹٹولا کرواور نہ تم میں سے کوئی کسی کی غیبت کرے۔ (الحجرات،۱۲)
      برا آدمی کسی کے ساتھ نیک گمان نہیں رکھتا کیونکہ وہ ہر ایک کو اپنے جیسا خیال کرتا ہے جبکہ عقل و فہم والے اور نیک لوگ کبھی بھی کسی کے بارے میں غلط گمان نہیں رکھتے نہ ہی کان کے کچے ہو تے ہیں اور یہی ان کی کامیابی کی نشانی ہو تی ہے۔ ایک کامیاب بزنس مین سے کسی نے پوچھا کہ آپ کی کامیابی کا راز کیا ہے۔ تو اس نے کہا کہ کامیابی کا راز میں نے بچپن میں ایک واقعہ سے سیکھا تھا۔ میرے دادا جان کا سیب کا باغ تھا۔ اسکول کی چھٹیوں میں ہم دادا جان کے ساتھ باغ میں چلے جاتے تھے۔ وہ ہمیں ایسے سیب کھانے کو دیتے تھے جن پر پرندوں نے اپنی چونچیں ماری ہو تی تھیں۔ میں سوچتا تھا کہ جو سیب خراب ہوتے ہیں ، گلے سڑے ہوتے ہیں، پرندوں کے منہ لگے ہوتے ہیں، دادا جان ہمیں وہ سیب دیتے ہیں اچھے سیب کیوں نہیں دیتے۔دادا ہمارا بہت ہی کنجوس ہے۔ایک دن میں نے ڈرتے ڈرتے دادا سے پوچھ ہی لیا کہ ہم آپ کے پوتے پوتیاں ہیں کوئی غیر نہیں پھر آپ ہمیں کیوں اچھے سیب کھانے کو نہیں دیتے۔ ہمیشہ پرندوں کے جھوٹھے سیب دیتے ہیں۔
      دادا نے شفقت سے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا بیٹا ایسی بات نہیں۔ جو سیب اچھی طرح پک جاتے ہیں پرندے ہمیشہ انہی پر اپنی چونچ مارتے ہیں کبھی بھی کچے پھل کو پرندہ کھانے کی کوشش نہیں کرتا۔وہ سیب کیونکہ اچھی طرح پکے ہوتے ہیں اس لیے میں ایسے سیب آپ کو چن چن کر دیتا ہوں تاکہ ایسے سیب کھانے سے میرے پوتے پوتیوں کے پیٹ میں درد نہ ہو۔میں نے یہ بات سنی تو اسی دن سے اپنی زندگی کا اصول بنا لیا کہ کبھی بھی کسی بات کو میں نے فرض نہیں کر نا،ہمیشہ اس کے متعلق پوچھنا اور تحقیق کرنی ہے۔ یہی میری کامیابی کا راز ہے کہ ۔
      Never assume, always ask
      لہٰذا غلط فہمیاں پیدا ہو جائیں تو ان کو دور کر لینا چاہیے کیونکہ اگر غلط فہمیاں دور نہ کی جائیں تو یہ نفرتوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں اور نفرت دل کا پاگل پن ہے ۔ دفتری ماحول میں بھی حسد، بغض، پسند نا پسند کی بنا پر غلط گمانی اور مفروضات کی بیماری عام ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ حاسدین کی ریشہ دوانیوں ، من گھڑت قصوں، محلاتی سازشوں اور بے جا الزامات کو بنیاد بنا کر حکمرانوں نے اپنے مخلص ساتھیوں کے قتل کا حکم صادر کیا اور بعد میں حقیقت آشکار ہونے پر سوائے پچھتاوے کے کچھ نہ پایا۔ایک اچھا مینجر سنتا سب کی ہے لیکن کبھی بھی کسی کے بارے میں غلط رائے قائم نہیں کرتا تاوقتیکہ متعلقہ شخص سے خود وضاحت طلب نہ کر لے اور اصل صورتحال سے خود واقف نہ ہو جائے۔


      بشکریہ .. مرزا مدثر نواز



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (12-25-2017),Moona (12-23-2017)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: پوچھنا فرض کرنے سے بہتر ہے

      Never assume, always ask
      Nice......


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پوچھنا فرض کرنے سے بہتر ہے

      صحیح بات ہے اگر غلط فہمی دور نہ کی جائے یہ نفرت میں بدل جاتی ہے، جیسے بد گمانی اور بد زبانی ہمیشہ نفرت کو موجب بنتے ہیں۔
      سبق آموز
      اور
      اچھا انتخاب



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •